وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج کیف میں اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز میں ہندی زبان سیکھنے والے یوکرین کے طلباء سے بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے طلباء کے اسکالرشپ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ہندوستانی ثقافت اور تاریخ کو یوکرین کے عوام کے قریب لانے کی ان کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔