وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 جون 2023 کو اپنے دورۂ مصر کے دوران قاہرہ میں بھارتی برادری کے اراکین سے بات چیت کی۔
ان کے ساتھ اپنی بات چیت میں ، وزیر اعظم نے بھارت-مصر تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں بھارتی برادری کے تعاون کے لیے ان کی ستائش کی۔
غیر مقیم ہندوستانی برادری کے 300 سے زائد اراکین، جن میں طلبا، پیشہ واران اور کاروباری افراد شامل تھے، نے اس تقریب میں شرکت کی۔