کھلونے کی معیشت میں بہتر مفاہمت کی ضرورت پر زور
کھلونے کے سیکٹر کی ترقی کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیا گیا
ہمیں مقامی کھلونوں کے لیے ووکل کی ضرورت ہے: وزیراعظم
دنیا چاہتی ہے کہ ہندوستان کی صلاحیتوں ، فن اور ثقافت اور معاشرے سے کچھ سیکھے، کھلونے اس سمت میں بڑا رول ادا کرسکتے ہیں : وزیراعظم
ہندوستان کے پاس ڈیجیٹل گیم کے لیے کافی متن اورمسابقت موجود ہے
ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کھلونے کی صنعت کے اختراع کاروں اور بنانے والوں کے لیے ایک زبردست موقع ہے: وزیراعظم

نئی دہلی ،24 جون : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوائے کیتھون – 2021 کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل اور جناب سنجے دھوترے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ 5-6 سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو ہیکا تھون کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ملک کے کلیدی چیلنجوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس سوچ کے پیچھے ملک کی صلاحیتوں کا اہتمام کرنا ہے اور انہیں ایک وسیلہ فراہم کرنا ہے۔

بچوں کے پہلے دوست کی حیثیت سے کھلونوں کی اہمیت کے علاوہ وزیراعظم نے کھلونوں اور گیمنگ کے معاشی پہلوؤں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اسے کھلونا معیشت قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھلونوں کی عالمی منڈی تقریباً 100 ارب ڈالر کی ہے۔ اور بھارت کے پاس اس مارکٹ کا صرف 1.5 فیصد ہے۔ بھارت تقریباً 80 فیصد کھلونے درآمد کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ کروڑوں روپیے ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ اب اس چیز کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔اور کھلونے کی صنعت کی اپنی چھوٹے پیمانے کی صنعت ہے جودیہی آبادی ،دستکاروں ، دلتوں ،غریب لوگوں اور قبائلی آبادی پر مشتمل ہے۔وزیراعظم نے اس سیکٹر میں خواتین کی خدمات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان عناصر سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے اور ہمیں ضرورت ہے کہ مقامی کھلونوں کی خریداری کے لیے  بھی زور دیں۔وزیراعظم نے  اختراع کے نئے ماڈلس کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سطح پر ہندوستانی کھلونوں کو مقابلہ جاتی بنانے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت کا ذکرکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے خیالات کی ضرورت ہے تاکہ نئی اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جا سکے اور نئی تکنیک کو روایتی کھلونا بنانے والوں تک لے جایا جاسکے اور نئی مارکٹ  کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ یہ ٹوائے کیتھون جیسی تقریبات کے پیچھے ایک تحریک ہے۔

 

وزیراعظم نے سستے ڈیٹا کا حوالہ دیا اور انٹرنیٹ  پر مبنی دیہی کنکٹیویٹی کی ترقی کا بھی ذکر کیا اور ہندوستان میں ورچوئل ، ڈیجیٹل اور آن لائن گیمنگ میں امکانات کا پتہ لگانے کے لیے کہا۔ وزیراعظم نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ مارکٹ میں دستیاب بیشتر آن لائن اور ڈیجیٹل گیمس ہندوستانی سوچ پر مبنی نہیں ہے اور اس طرح کے کئی گیمس تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور ذہنی تناؤ کی وجہ بنتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دنیا ہندوستان کی صلاحتیوں ، فن اور ثقافت اور معاشرے کے بارے میں جاننا اور سیکھنا چاہتی ہے اور کھلونے اس سمت میں ایک نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے پاس ڈیجیٹل گیمنگ کے لیے کافی متن اور صلاحیت موجود ہے۔ جناب مودی نے نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہندوستا ن کی صلاحیتوں اور خیالات کی سچی تصویر پیش کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کھلونا صنعت کے اختراع کاروں اور اس کے بنانے والوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ بہت سے واقعات ، ہمارے مجاہدین آزادی کی داستانیں اوران کی بہادری اور قیادت کو گیمنگ تصورات میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ ان اختراع کاروں کا مستقل کے ساتھ رقص کو جوڑنے میں ایک بڑا رول ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دلچسپ اور انٹر ایکٹیو گیمس بنانے کی ضرورت ہے جو مشغول  کرسکیں اور تفریح و تعلیم فراہم کرسکیں۔

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi