‘‘یہ موقع دو وجوہات کی وجہ سے خاص ہے یعنی 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات اور ہندوستان کی ناری شکتی کے لئے اس کا کلی طورپر کا وقف ہونا’’
‘‘راشٹریہ بالیکا دیوس، ہندوستان کی بیٹیوں کی ہمت، عزم اور کامیابیوں کا جشن ہے’’
‘‘جن نائک کرپوری ٹھاکر کی پوری زندگی سماجی انصاف اور محروم طبقات کی بہتری کے لیے وقف تھی’’
‘‘ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر ہر شہری کے لیے نئے تجربات پیدا کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی خاصیت ہے’’
‘‘میں جنریشن زیڈ کو امرت جنریشن کہنے کو ترجیح دیتا ہوں’’
‘‘یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے، یہ آپ کاسمے ہے - یہ صحیح وقت ہے، یہ آپ کا وقت ہے’’
‘‘محرک کبھی کبھی ختم ہوسکتا ہے، لیکن یہ نظم و ضبط ہے جو آپ کو صحیح راستے پر رکھتا ہے’’
‘‘نوجوانوں کو ‘مائی یووا بھارت’ پلیٹ فارم پر ‘میرا بھارت’ رضاکاروں کے طور پرضرور رجسٹر ہونا چاہیے’’
‘‘آج کی نوجوان نسل نمو ایپ کے ذریعے مجھ سے مسلسل جڑی رہ سکتی ہے’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رانی لکشمی بائی کی زندگی کی عکاسی کرنے والے ثقافتی پروگرام پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نے آج ہندوستان کی تاریخ کو زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں شامل ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اب وہ یوم جمہوریہ پریڈ کا حصہ ہوں گے۔  وزیر اعظم نے کہا‘‘یہ موقع’’، ‘‘دو وجوہات کی وجہ سے خاص ہے، یعنی 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات اور ہندوستان کی ناری شکتی کو اس کا  کلی طورپروقف ہونا۔’’ ہندوستان بھر سے خواتین شرکا کا حوالہ دیتے ہوئے ،جناب مودی نے کہا کہ وہ یہاں اکیلی نہیں ہیں بلکہ اپنی اپنی ریاستوں کے جوہر، اپنی ثقافت، روایات اور اپنے معاشروں کی آگے کی سوچ کو ساتھ لے کر آئی ہیں۔ آج ایک اور خاص موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے راشٹریہ بالیکا دیوس کا ذکر کیا ،جو ان کی ہمت، عزم اور کامیابیوں کا جشن ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف تاریخی ادوار میں معاشرے کی بنیادیں رکھنے میں خواتین کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہندوستان کی بیٹیاں معاشرے میں بہتری لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں’’، یہ یقین آج کی ثقافتی کارکردگی میں دیکھا گیا ہے۔

 

جن نائک کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دینے کے حکومت کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اسے حکومت کی خوش قسمتی قرار دیا اور آج کی نوجوان نسل کو اس عظیم شخصیت کے بارے میں جاننے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے انتہائی غربت اور سماجی عدم مساوات کے باوجود اپنے عروج کو یاد کیا، جب وہ وزیر اعلیٰ بنے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی عاجزی  اورانکساری کو برقرار رکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ان کی پوری زندگی سماجی انصاف اور محروم طبقات کی بہتری کے لیے وقف تھی۔’’  جناب مودی نے مزید کہا کہ حکومت کے اقدامات جیسے غریبوں پر توجہ مرکوز کرنا اور آخری فائدہ اٹھانے والے تک پہنچنے کے لیے وِکست بھارت سنکلپ یاترا  کرپور ٹھاکر کی تحریک  کے حصول کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ بہت سے لوگ پہلی بار دہلی کا دورہ کر رہے ہیں اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ دہلی میں موسم سرما کے انتہائی  سرد حالات کے بارے میں بات کرتے  ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سے شرکاء نے پہلی بار اس طرح کے موسم کا تجربہ کیا ہوگا اور انھوں نے مختلف خطوں میں ہندوستان کے متنوع موسمی حالات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اس طرح کے سخت موسمی حالات میں مشق کرنے کے ان کے عزم کو سراہا اور ان کی آج کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ پی ایم مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جب وہ وطن واپس آئیں گے تو وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حصہ اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ ‘‘یہ ہندوستان کی خاصیت ہے’’، وزیر اعظم نے کہا،‘‘ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر ہر شہری کے لیے نئے تجربات پیدا کرتا ہے۔’’

وزیر اعظم نے کہا ،‘‘اگرچہ موجودہ نسل کو جنریشن  زیڈ کہا جاتا ہے’’ ‘‘میں آپ کو امرت نسل کہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔’’ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ موجودہ نسل کی توانائی ہے جو امرت کال میں ملک کی ترقی کو تحریک دے گی۔ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے عزم کو دہراتے ہوئے ،وزیر اعظم نے ہندوستان اور موجودہ نسل کے مستقبل کے لئے اگلے 25 سالوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا ،‘‘یہ حکومت کا عزم ہے کہ وہ امرت نسل کے تمام خوابوں کو پورا کرے، ان گنت مواقع پیدا کرے، اور ان کی راہوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے’’ ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کارکردگی میں نظم و ضبط، توجہ مرکوز ذہنیت اور ہم آہنگی بھی امرت کال کے خوابوں کو پورا کرنے کی بنیادبھی ہے۔

 

وزیر اعظم نے دہرایا کہ ‘نیشن فرسٹ’ امرت نسل کا رہنما اصول ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے نوجوان سامعین سے یہ بھی کہا کہ مایوسی کو اپنی زندگیوں میں کبھی نہیں آنے دیں۔ ہر چھوٹے سے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، پی ایم مودی نے زور دیا، ‘‘یہی سمے ہے صحیح سمے ہے، یہ آپ کاسمے ہے - یہ صحیح وقت ہے، یہ آپ کا وقت ہے۔’’ موجودہ لمحے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کو تقویت دیں اور علم کے افق کو وسعت دیں تاکہ ہندوستان کی عبقریت دنیا کو نئی سمت دے سکے اور نئی صلاحیتیں حاصل کر سکے تاکہ ہندوستان دنیا کے مسائل کو حل کر سکے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے ان کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے نئی راہیں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کی وضاحت کی اور نئے کھلنے والے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنے کا ذکر کیا۔ جناب مودی نے خلائی شعبے میں نئے مواقع پیدا کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی کی طرف آگے بڑھنے، دفاعی صنعت میں نجی شعبے کی تشکیل، نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے قیام اور 21ویں صدی کی ضروریات  پورا کرنے کے لیے جدید تعلیمی سہولیات پیدا کرنے کی مثالیں دیں۔ وزیر اعظم نے ہندوستان میں تعلیمی نظام میں اصلاحات کا بھی ذکر کیا جو مادری زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور کسی خاص سلسلے یا مضمون کا پابند نہیں ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو تحقیق اور اختراع میں مصروف ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اٹل ٹنکرنگ لیبز کا ذکر کیا جو تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ان لڑکیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں جو فوج میں بھرتی ہو کر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔ ‘‘اب، لڑکیوں کو بھی مختلف سینک اسکولوں میں داخلہ دیا جا سکتا ہے’’، وزیر اعظم نے ان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘آپ کی کوششیں، آپ کا وژن، آپ کی صلاحیت ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی’’۔

وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ تمام رضاکار اپنی توانائی کو صحیح جگہ پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت کی نشوونما فطری ہے، کسی ایسے شخص کے لیے جو نظم و ضبط کا احساس رکھتا ہو، ملک میں بہت سفر کرتا ہو اور جس کے دوست مختلف خطوں سے ہوں جو مختلف زبانیں بولتے ہوں۔ ‘‘اسے کم نہیں سمجھا جانا چاہئے’’، پی ایم مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی پوری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے۔ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ  وہ فٹنس کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں اور فٹنس برقرار رکھنے میں نظم و ضبط کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ‘‘محرک کبھی کبھی ختم ہوسکتا ہے، لیکن یہ نظم و ضبط ہے جو آپ کو صحیح راستے پر رکھتا ہے’’، جناب مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر نظم و ضبط حوصلہ افزائی بن جائے تو ہر میدان میں جیت یقینی ہے۔

 

این سی سی کے ساتھ اپنے روابط پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی، این ایس ایس یا ثقافتی کیمپ جیسے ادارے نوجوانوں کو معاشرے اور شہری فرائض سے آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور تنظیم ‘مائی یووا بھارت’ کے قیام کے بارے میں بتایا اور نوجوانوں سے ‘میرا بھارت’ رضاکاروں کے طور پر رجسٹر ہونے کی اپیل کی۔

یوم جمہوریہ کی اس تقریب کے دوران وزیر اعظم نے متعدد پروگراموں کا مشاہدہ کرنے، مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کرنے اور ماہرین سے ملاقات کے متعدد مواقع پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہاکہ ‘‘یہ ایک ایسا تجربہ ہوگا جو آپ کو ساری زندگی یاد رہے گا۔ ہر سال جب بھی آپ یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھیں گے ، آپ کو یہ دن یاد ہوں گے اور آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ میں نے آپ کو یہ کہا تھا’’ ۔ انہوں نے ان سے اپیل کی  کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات سے اپنے تجربات اور سیکھنے کو ریکارڈ کریں ،جسے وزیراعظم کے ساتھ تحریری یا ویڈیو ریکارڈنگ میں نمو ایپ پر شیئر  بھی کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم مودی نے زور دیکر کہاکہ  ‘‘آج کی نوجوان نسل نمو ایپ کے ذریعہ مجھ سے مسلسل جڑی رہ سکتی ہے’’۔

 

خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے نوجوانوں کی طاقت پر یقین اور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان  سے اپیل کی  کہ وہ محنت سے مطالعہ کریں، ایک باضمیر شہری بنیں، ماحول کی حفاظت کریں، بری عادتوں سے بچیں اور ملک کے ورثے پر  فخرکریں۔ ‘‘آپ کو میرا آشیرواد، میری نیک خواہشات’’کہتے ہوئے جناب مودی نے اپنے خطاب کا  اختتام کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور قبائلی امور کے مرکزی وزراء جناب ارجن منڈا بھی دیگرکے ساتھ موجود تھے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi