ئی دہلی،22 فروری،2021 /مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھن کھڑ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب پیوش گویل جی، وزرا کونسل کے میرے ساتھی جناب بابُل سُپریو جی، یہاں موجود دیگر معززین، خواتین و حضرات ، آپ سبھی کو مغربی بنگال میں ریل اور میٹرو کنکٹیویٹی کی توسیع کے لیے بہت بہت مبارک باد۔ آج جن پروجیکٹوں  کا آغاز اور افتتاح کیا گیا ہے، اس سے ہُگلی سمیت مختلف ضلعوں کے لاکھوں لوگوں کی زندگی آسان ہونے والی ہے۔

ساتھیو،

ہمارے ملک میں ٹرانسپورٹ کے ذرائع جتنے بہتر ہوں گے ، خود انحصاری اور خود اعتمادی کا ہمارا عزم اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ کولکاتہ کے علاوہ ہگلی، ہاوڑہ اور شمالی 24 پرگنا ضلعے کے ساتھیوں کو بھی اب میٹرو خدمات کی سہولت کا فائدہ مل رہا ہے۔ آج ناؤپاڑہسے دکشنیشور تک جس سیکشن کا آغاز کیا گیا ہے، اس سے ڈیڑھ گھنٹے کا فاصلہ صرف 35-25 منٹ کے درمیان  سمٹ جائے گا۔دکشنیشور سے کولکاتہ کے ’’کوی سبھاش‘‘ یا ’’نیو گڑیا‘‘ تک میٹرو سے اب صرف ایک گھنٹے میں پہنچنا ممکن ہو گا، جبکہ سڑک سے یہ فاصلہ ڈھائی گھنٹے تک کا ہے۔ اس سہولت سے اسکول – کالج جانے والے نوجوانوں کو ، دفاتر – فیکٹریوں میں کام کرنے والے کارکنوں کو ، مزدوروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ خاص طور سے انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ ، بارا نگر کیمپس، رویندر بھارتی یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی کے محکمہ معاشیات تک پہنچنے میں اب آسانی ہوگی۔ یہی نہیں، کالی گھاٹ اور دکشنیشور میں ماں کالی کے مندروں تک پہنچنا بھی اب عقیدتمندوں کے لیے بہت آسان ہو گیا ہے۔

ساتھیو،

کولکاتہ میٹرو کو تو دہائیوں پہلے ہی ملک کا پہلا میٹرو ہونے کا فخر حاصل ہوا تھا۔ لیکن اس میٹرو کا تجدید کاری اور توسیع کا کام  گذشہ برسوں میں ہی ہونا شروع ہوا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میٹرو ہو یا ریلوے سسٹم، آج بھارت میں جو بھی تعمیر ہو رہا ہے، اس میں میڈان انڈیا کی جھلک صاف طور پر دکھ رہی ہے۔ ٹریک بچھانے سے لے کر ریل گاڑیوں کے جدید انجن اور جدید ڈبوں تک بڑی تعداد میں استعمال میں آنے والا سامان اور ٹکنالوجی اب بھارت کی اپنی ہی ہے۔ اس سے ہمارے کام کی رفتار بھیبڑھی ہے، کوالٹی  بھی بہتری ہوئی ہے، لاگت میں بھی کمی آئی ہے اور ٹرینوں کی رفتار  بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

ساتھیو،

مغربی بنگال، ملک کی خود انحصاری کا ایک اہم مرکز رہا ہے اور یہاں سے شمال مشرق سے لے کر، ہمارے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت -کاروبار کی لامتناہی امکانات ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے گذشتہ برسوں میں یہاں کے ریل نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی سنجیدگی سے کوشش کی جا رہی ہے۔ اب جیسے سی ووک – رینگ پو نئی لائن، سکم ریاست کو ریل نیٹ ورک  کی مدد سے پہلی بار مغربی بنگال کے ساتھ جوڑنے والی ہے۔ کولکاتہ سے بنگلہ دیش کے لیے گاڑیاں چل رہی ہیں۔ حال ہی میں، ہلدی باڑی سے بھارت – بنگلہ دیش سرحد تک لائن پر آمد و رفت شروع کی گئی ہے۔ گذشتہ 6 برسوں کے دوران مغربی بنگال میں کئی اوور – برج اور انڈر – برج کا کام شروع کیا گیا ہے۔

ساتھیو،

آج جن 4 پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز ہوا ہے، اس سے یہاں کا ریل نیٹ ورک اور مضبوط ہوگا۔ اس تیسری لائن کے شروع ہونے سے کھڑگپور – آدتیہ پور سیکشن میں ریل کی آمد و رفت بہت ہی بہتر ہو جائے گی اور ہاوڑہ – ممبئی روٹ پر ریل گاڑیوں میں ہونے والی تاخیر کم ہوگی۔ عظیم گنج سے کھاگڑا گھاٹ روڈ کے درمیان دوہری لائن کی سہولت ملنے سے مرشد آباد ضلعے کے مصروف ریل نیٹ ورک کو راحت ملے گی۔ اس روٹ سے کولکتہ  - نیو جلپائی گڑی  - گواہاٹی کے لیے متبادل راستہ بھی ملے گا اور شمال مشرق تک کنکٹیویٹی بہتر ہوگی۔ ڈان کنی  - باروئی پاڑہ کے درمیان چوتھی لائن کا پروجیکٹ تو ویسے بھی بہت اہم ہے۔ اس کے تیار ہونے سے ہگلی کے مصروف نیٹ ورک پر بوجھ کم ہوگا ۔ اسی طرح ، رسول پور اور مگرا کا سیکشن ، کولکاتہ کا ایک طرح سے باب داخلہ ہے، لیکن بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ والا ہے۔ نئی لائن شروع ہونے سے ، اس مسئلے میں بھی کافی حد تک راحت ملے گی۔

ساتھیو،

یہ تمام پروجیکٹس مغربی بنگال کو ان علاقوں سے بھی جوڑ رہے ہیں ، جہاں کوئلہ صنعت ہے، اسٹیل صنعت ہے، جہاں کیمیاوی کھادیں تیار ہوتی ہے، اناج پیدا ہوتا ہے۔ یعنی ان نئی ریل لائنوں سے زندگی تو آسان ہوگی ہی، صنعت کے لیے بھی نئے متبادل ملیں گے اور یہی تو بہتر بنیادی ڈھانچے کا مقصد ہوتا ہے۔ یہی تو سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس ہے۔ یہی تو خود کفیل بھارت کا بھی آخری مقصد ہے ، اسی مقصد کےلیے ہم سبھی کام کرتے رہیں۔ اسی خواہش کے ساتھ میں پیوش جی کو ، ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور مغربی بنگال کے ریل شعبے میں، ریل بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پچھلے کئی برسوں سے جو کمیاں رہ گئی ہیں، ان کمیوں کو پورا کرنے کے لیے ہم نے بیڑا اٹھا یا ہے، اس کو ہم ضرور پورا کریں گے اور بنگال کے خوابوں کو بھی پورا کریں گے۔

اسی امید کے ساتھ آپ سب کا بہت بہت شکریہ!!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.