PM Fasal Bima Yojana is continuously playing an important role in protecting the economic interests of the hardworking farmers by reducing the risk associated with weather uncertainties: PM
Through comprehensive coverage and transparent claim redressal process over the last five years, Fasal Bima scheme has emerged as an example of our determined efforts for farmers' welfare: PM Modi
Today the country is rapidly moving towards building a strong, prosperous and self-reliant India with a vision of all-round development: PM Modi

نئی دہلی:18،مارچ، 2021:یوں تو وزیراعظم نریندر مودی کے روز مرہ کا معمول کافی مشغول رہتا ہےمگر کم ہی لوگوں  کو یہ پتہ ہوگا کہ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی مشغولیت سے وقت نکال کر لوگوں کے خطوط اور ان کے پیغامات کا جواب دینے سے چوکتے نہیں ہیں۔ ایسا ہی ایک خط ملا ہے نینی تال، اتراکھنڈ کے کھیمانند کو جنہوں نے نریندر مودی ایپ (نمو ایپ)  پی ایم کو پیغام بھیج کر پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے پانچ کامیاب برس پورے ہونے اور حکومت کی دیگر کوششوں کیلئے مبارکباد دی تھی۔ اب وزیراعظم نے کھیمانند کو خط لکھ کر انہیں ان کے بیش قیمتی خیالات مشترک کرنے کیلئے  ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے ‘‘زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے حکومت کے ذریعے کی جارہی پائیدار کوششوں پر اپنے بیش قیمت خیالات ساجھا کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ ایسے  پیغامات مجھے ملک کی خدمت میں جی جان سے جٹے رہنے کی نئی توانائی دیتے ہیں’’۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا ‘‘پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا موسم کی غیریقینی کیفیت سے جڑے جوکھم کو کم کرکے محنتی کسان بھائیو اور بہنوں کے اقتصادی مفادات کا تحفظ کرنے میں لگاتار اہم کردار نبھارہی ہے۔ کسان موافق بیمہ یوجنا کا فائدہ آج کروڑوں کسان لے رہے ہیں’’۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تئیں عہد بند سرکار کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے آگے خط میں لکھا ہے پچھلے برسوں میں وسیع کووریج اور شفافیت کے ساتھ دعوے کے نپٹارے کے عمل کے ذریعے یہ یوجنا کسانوں کی فلاح وبہبود کو پوری طرح وقف ہماری عہد بند کوششوں اور پکے ارادوں کی ایک اہم مثال بن کر اُبھری ہے۔ آج بیج سے لیکر بازار تک کسان بھائی بہنوں کی ہر چھوٹی بڑی دقتوں کو دور کرنے اور انّ داتا کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ملک کی ترقی میں ہم وطنوں کے تعاون اور ان کے رول کی ستائش کرتے ہوئے لکھا ‘‘آج ملک ہمہ جہت ترقی کے وِژن کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اور خودکفیل بھارت بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تمام شہریوں کے اعتماد سے توانائی حاصل کرکے ملک قومی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے عہد بند ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ملک کو عالمی اسٹیج پر نئی بلندیوں پر لے جانے کی ہماری کوششیں آگے اور تیز ہوں گی’’۔

اس سے پہلے کھیما نند  نے وزیراعظم مودی کو اپنے پیغام میں فصل بیمہ یوجنا کے پانچ کامیاب برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ ساتھ ہی کھیمانند نے کہا تھا حکومت وزیراعظم کی قیادت میں مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے شہریوں اور ملک کی ترقی کیلئے مسلسل کوشش کررہی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi