مستفدین کی زندگیوں میں یادگار لمحات ملک کی خدمت کرنے میں لگاتار اور انتھک کام کرنے کے لئے تحریک اور توانائی دیتے ہیں

مکان ،محض اینٹوں اور سیمنٹ  سے بنایا ہوا ایک ڈھانچہ نہیں  ہے،  بلکہ  ہمارے جذبات، احساسات   اور امنگیں اس سے   منسلک ہیں۔     ایک مکان کی   دیواریں    نہ صرف  ہمیں تحفظ  فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمارے  اندر    ایک بہتر کل کا اعتمادبھی   پیدا کرتی ہیں۔    اس  بات    کا اظہار وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک پکا مکان حاصل کرنے پر مدھیہ پردیش کے ساگر  ضلع کے سدھیر کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے     تحریر کئے گئے ایک  خط میں کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ    اپنی خود کی چھت اور مکان حاصل ہونے کی خوشی  کی کوئی   قیمت نہیں ہوتی ہے۔  

وزیراعظم نے    سدھیر کو  تحریر کئے گئے  خط میں مزید کہا کہ    پردھان منتری  آواس یوجنا کے  ذریعہ اپنے مکان کا خواب سچ  بن گیا ہے ۔ اس    کامیابی کے بعد اطمینان   کاآپ کا جذبہ اس خط میں آپ کے   الفاظ کے ذریعہ   آسانی سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ یہ مکان      آپ کے کنبے کی    باوقار زندگی  اور     آپکے بچوں کے لئے ایک بہتر مستقبل      کے لئے ایک نئی بنیاد کی طرح ہے۔  

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کروڑوں مستفدین نے   پی ایم آواس یوجنا کے تحت اب تک  اپنے پکے مکان حاصل کرلئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  حکومت ہر ضرورت مند کنبے کو مکان فراہم کرنے کے مقصد کے تئیں  پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  حکومت مختلف    سرکاری فلاحی اسکیموں کے ذریعہ ہم وطنوں کی زندگیوں میں بہتر تبدیلیاں لانے کی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

  سدھیر کو لکھے گے خط میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ       ان کے جیسے مستفدین   کی زندگیوں میں  ا ن یادگاری لمحات نے  ملک کی خدمت   کرنے میں  انتھک اور بغیر رکے  کام کرنے کے لئے  انہیں تحریک اور توانائی دی ہے۔     

حقیقت میں سدھیر نے  پی ایم آواس یوجنا کے تحت حال ہی میں اپناخود کا ایک پکا مکان حاصل کرلیا ہے اور    وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انہیں  ایک خط تحریرکیا ہے۔ وزیراعظم کو اپنے خط میں   سدھیر نے    بے گھر غریب کنبوں کے لئے  پی ایم اواس یوجنا کو ایک   نعمت بتایا ہے۔  سدھیر نے لکھا ہے کہ وہ    ایک کرایے کے مکان میں رہ رہا تھا او ر چھ سات مرتبہ مکان تبدیل کرچکا تھا۔  اس نے   بار بار مکان بدلنے کی اپنی تکلیف   کے بارے میں بھی     آگاہ کیا۔  

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.