وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کلپکم میں ہندوستان کے پہلے اور مکمل طور پر دیسی فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کی ‘‘کور لوڈنگ’’ کے آغاز کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بریڈر ری ایکٹر، جو استعمال کی ضرورت سے زیادہ ایندھن پیدا کرتا ہے، ہندوستان کے تھوریم کے وسیع ذخائر کے حتمی استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’آج سب سے پہلے، کلپکم میں ہندوستان کے پہلے اور مکمل طور پر دیسی فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کی ‘‘کور لوڈنگ’’ کے آغاز کا مشاہدہ کیا، جو کہ استعمال سے زیادہ ایندھن پیدا کرتا ہے۔
یہ ہندوستان کے تھوریم کے وسیع ذخائر کے حتمی استعمال کی راہ ہموار کرے گا اور اس طرح جوہری ایندھن کی درآمد کی ضرورت کو ختم کرے گا۔
اس سے ہندوستان کو توانائی کی خود انحصاری حاصل کرنےاور خالص صفر کے ہدف کی طرف پیش رفت کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘
Earlier today, witnessed the commencement of “core loading“ of India’s first and totally indegenous fast breeder reactor at Kalpakkam, which produces more fuel than is consumed.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 4, 2024
This will pave way for eventual utilisation of India’s vast thorium reserves and thus obviate the… pic.twitter.com/gsYSIClbp9