وزیراعظم جناب نریندرمودی نے برمنگھم میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں ، سی ڈبلیو جی -2022میں چاندی کا تمغہ جیتنے پرخواتین کرکٹ ٹیم کے ٹیم ارکان کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘ کرکٹ اورٹیم انڈیا ، ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں ۔ ہماری خواتین کی کرکٹ ٹیم نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران شاندارکرکٹ کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے ملک کے لئے باوقار چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ میں یہ اب تک کا پہلا تمغہ ہے اور یہ ہمارے لئے ہمیشہ خاص رہے گا۔ ٹیم کے سبھی ارکان کو ان کے شاندار مستقبل کے لئے نیک خواہشات ۔
Cricket and India are inseparable. Our Women's cricket team played excellent cricket through the CWG and they bring home the prestigious Silver medal. Being the first ever CWG medal in cricket, this one will always be special. Best wishes to all team members for a bright future. pic.twitter.com/jTeJb9I9XB
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2022