نئی دہلی ،15ستمبر  : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے دوسری بار راجیہ سبھا کا نائب چیئرمین منتخب ہونے پرایوان اورپورے ملک کی طرف سے جناب ہری ونش نارائن سنگھ کو مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ جناب ہری ونش نے سماجی کام اورصحافت کی دنیا میں اپنی ایمانداری کے لئے جو مقام بنایاہے اس کی وجہ سے وہ ان کا بہت احترام کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہی احساس اوراحترام کا جذبہ  آج ایوان کے ہرایک ممبر کاہے ۔ انھوں نے جناب ہری ونش کے کام کرنے  کے طریقے اور ایوان کی  کارروائی کوچلانے میں ان کے تعاون کی تعریف کی اورکہاکہ  ایوان میں ان کا رول  جمہوریت کو تقویت بخشتاہے ۔

چیئرمین سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ راجیہ سبھا کے ممبران ایوان کو اچھی طرح چلانے میں نائب چیئرمین کی مدد کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ ہری ونش جی کا تعلق حزب اختلاف سمیت ہرکسی سے ہے اورانھوں نے کسی بھی پارٹی کے ساتھ کوئی جانب داری نہیں کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ممبران پارلیمنٹ کو ضوابط کا پابندبنانا ایک چنوتی بھراکام ہے اورہری ونش جی نے اس سلسلے میں ہرایک کا اعتماد حاصل کیاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہری ونش جی بلوں کو پاس کرانے میں لگاتارکئی گھنٹے بیٹھتے  اوریہ دوسال ان کی کامیابی کا ثبوت ہیں ۔ کئی تاریخی بل جس  نے  ملک کامستقبل اوراس کی سمت بدل دی ، وہ سبھی اسی ایوان میں پاس ہوئے تھے ۔ انھوں نے گذشتہ 10برسوں کے دوران اوروہ بھی لوک سبھا انتخابات کے ایک سال کے اندر، سب سے زیادہ کام کرنے کاریکارڈ قائم کرنے پرایوان کی تعریف کی ۔انھوں نے کہاکہ ایوان میں کام کے علاوہ مثبت طریقہ کارمیں بھی اضافہ ہواہے ۔اب ہرکوئی اپنے خیالات کا اظہارآزادی سے کرسکتاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہری ونش جی زمین سے جڑے ہوئے انسان ہیں کیونکہ انھوں نے شروعات بہت سادگی کے ساتھ کی تھی ۔ہری ونش جی کو جب سرکاری وظیفہ ملاتھا توانھوں نے وظیفہ کے پیسے کوگھرلے جانے کے بجائے اس سے کتابیں خریدیں ۔ انھوں نے کہاکہ ہری ونش جی کوکتابوں سے بہت پیارہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہری ونش جی جناب جے پرکاش نارائن سے کافی متاثرہیں ۔ تقریباً4دہائیوں تک سماجی کام کرنے کے بعد 2014میں پارلیمنٹ میں آئے ۔

انھوں نے کہاکہ ہری ونش جی اپنی سادگی اور نرم دلی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہری ونش جی نے متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارموں ،جیسے بین پارلیمانی یونین اوردوسرے ممالک میں ہندوستانی ثقافتی وفد کے رکن کے طورپر بھارت کا وقار بلند کرنے کے لئے بھی کام کیاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہری ونش جی نے  راجیہ سبھا کی متعدد کمیٹیوں کے چیئرمین کے طورپراس کے کام کاج کو بہتربنایاہے ۔انھوں نے کہاکہ ہری ونش جی جب پارلیمنٹ کے ممبر بنے توانھوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی کہ تمام ممبران پارلیمنٹ اپنے برتاومیں اخلاقیات کا مظاہرہ کریں ۔انھوں نے کہاکہ ہری ونش جی پارلیمانی کام اورذمہ داریوں کے درمیان ذہنی اورخیالی طورپربھی اتنے ہی سرگرم ہیں ۔ ہری ونش آج بھی ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہیں اورعوام کو بھارت کی اقتصادی ، سماجی ، اسٹریٹیجک اور سیاسی چنوتیوں سے واقف کراتے رہتے ہیں۔  انھوں نے کہاکہ  ‘‘ان کی کتاب سابق وزیراعظم جناب چندرشیکھرجی  کی زندگی کے ساتھ ساتھ خود ہری ونش جی کی لکھنے کی صلاحیتوں کی ترجمانی کرتی ہے ۔ میں اورایوان کے تمام ممبران خوش قسمت ہیں کہ انھیں نائب چیئرمین کے طورپر ہری ونش جی کی رہنمائی حاصل ہورہی ہے۔’’

وزیراعظم نے ہری ونش جی کو نیک خواہشات پیش کیں اورکہاکہ ایوان کے250سے زائد اجلاس کا منعقد ہوجانا  ہندوستانی جمہوریت کی پختگی کا ثبوت ہے ۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays homage to Dr Harekrushna Mahatab on his 125th birth anniversary
November 22, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed Dr. Harekrushna Mahatab Ji as a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. Paying homage on his 125th birth anniversary, Shri Modi reiterated the Government’s commitment to fulfilling Dr. Mahtab’s ideals.

Responding to a post on X by the President of India, he wrote:

“Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual. I pay homage to him on his 125th birth anniversary and reiterate our commitment to fulfilling his ideals.”