وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے لئے ایک کامیاب صدارتی مدت کار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اس عہدے پر منتخب ہونا بھارت کے لئے اور خصوصی طور پر غریبوں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کے لئے ایک عہد ساز لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے ایسے وقت میں بھارت کی کامیابیوں پر زور دیا ہے اور مستقبل کے راستے کا ویژن پیش کیا ہے، جب کہ بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘جب محترمہ دروپدی مرمو جی نے صدر جمہوریہ کے طور پر عہدہ کا حلف لیا ، تو پورا ملک انہیں فخر کے ساتھ دیکھ رہا تھا۔ ان کا صدر کے عہدے پر منتخب ہونا بھارت کے لئے اور خصوصی طور پر غریبوں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کے لئے ایک عہد ساز لمحہ ہے۔ میں ان کی ایک کامیاب صدارتی مدت کار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔’’
‘‘حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی نے امید اور ہمدردی کا ایک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں بھارت کی کامیابیوں پر زور دیا ہے اور مستقبل کے راستے کا ویژن پیش کیا ہے، جب کہ بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔’’
The entire nation watched with pride as Smt. Droupadi Murmu Ji took oath as the President of India. Her assuming the Presidency is a watershed moment for India especially for the poor, marginalised and downtrodden. I wish her the very best for a fruitful Presidential tenure. pic.twitter.com/xcqBqRt2nc
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2022
In her address after taking oath, President Droupadi Murmu Ji gave a message of hope and compassion. She emphasised on India's accomplishments and presented a futuristic vision of the path ahead at a time when India is marking Azadi Ka Amrit Mahotsav. pic.twitter.com/I2DEO5wHbO
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2022