وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پڈوچیری میں حلف لینے والے تمام وزراء کو اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آج پڈوچیری میں حلف لینے والے تمام وزراء کو مبارکباد۔ خدا کرے کہ یہ ٹیم عزم کے ساتھ کام کرے اور پڈوچیری کے شاندار عوام کی آرزؤں و تمناؤں کو پورا کرے۔‘‘
Best wishes to all those who took oath as Ministers in Puducherry today. May this team work with determination and fulfil the aspirations of the wonderful people of Puducherry.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 27, 2021