وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے دن کے موقع پر تمام چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ‘ سی ایز’ کی مہارت اور اسٹریٹجک بصیرت کاروباروں اور افراد کے لیے فائدہ مند ہے اور ہماری اقتصادی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا دن مبارک ہو! سی ایز ہمارے معاشی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی مہارت اور اسٹریٹجک بصیرت کاروباریوں اور افراد کے لیے یکساں فائدہ مند ہے۔ وہ اقتصادی ترقی اور استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ہماری مالی بہبود کے لیے یکساں طور پر لازم و ملزوم ہیں۔ #CADay‘‘
Happy Chartered Accountants Day! CAs play a vital role in shaping our economic landscape. Their expertise and strategic insights are beneficial for businesses and individuals alike. They also contribute significantly to economic growth and stability. They are equally integral to…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 1, 2024