وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام حکومت کی نئی پہل کا خیر مقدم کیا ہے۔
19 جون سے 25 جون تک، آسام حکومت 38 نئےسیکنڈری اسکول طلباء برادری کے لیے وقف کرے گی۔ 38 اسکولوں میں سے 19 چائے کے باغات کے علاقے میں ہوں گے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمانتا بسوا سرما کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"قابل تحسین قدم۔ تعلیم ایک خوشحال قوم کی بنیاد ہے اور یہ نئے سیکنڈری اسکول نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ خاص طور پر چائے کے باغ والے علاقوں کے تئیں عزم کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی۔"
Commendable initiative. Education is the bedrock of a prosperous nation and these new secondary schools will provide a strong foundation for the youth. Especially pleased to hear about the commitment towards the tea garden areas. https://t.co/uXU00e92Nr
— Narendra Modi (@narendramodi) June 17, 2023