وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے بھگوان برسامنڈاکی جائے پیدائش جھارکھنڈ میں واقع اولیہاتو گاؤں کا دورہ کیا اور ان کےمجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ جناب مودی بھگوان برسامنڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو گاؤں کادورہ کرنے والےپہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’بھگوان برسامنڈاجی کے گاؤں اولیہاتو میں آکر ان کے سامنے سرتسلیم خم کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کاموقع ملا۔ یہاں آکر احساس ہوا کہ اس مقدس سرزمین میں توانائی فراہم کرنے والی کتنی زبردست قوت ہے۔ اس مٹی کا ذرہ ذرہ ملک بھر کے میرےہم وطنوں کو تحریک دے رہا ہے‘‘۔
भगवान बिरसा मुंडा जी के गांव उलिहातू में उन्हें शीश झुकाकर नमन करने का सौभाग्य प्राप्त हुआ। यहां आकर अनुभव हुआ कि इस पावन भूमि में कितनी ऊर्जा-शक्ति भरी है। इस मिट्टी का कण-कण देशभर के मेरे परिवारजनों को प्रेरित कर रहा है। pic.twitter.com/ystNxiHm13
— Narendra Modi (@narendramodi) November 15, 2023