وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوکرین کے کیف میں نیشنل میوزیم آف ہسٹری میں بچوں پر ملٹی میڈیا کی شہید بچوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ یوکرین کے صدر جناب ولودو میر زیلنسکی بھی تھے۔
وزیراعظم لڑائی میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے بچوں کی یاد میں قائم کی گئی اس نمائش کو دیکھ کر بے انتہا متاثر ہوئے ، انہوں نے بچوں کی المناک موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور اُن کی یاد میں وہاں ایک کھلونا نذر کیا۔