وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں کولہاپور میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
یہ یادگاردوسری عالمی جنگ کے دوران کولہاپور ریاست کے ذریعے پولینڈ کے لوگوں کے لیے دکھائی گئی سخاوت کو وقف ہے ۔ کولہاپور کے ولیواڈے میں قائم کیمپ نے جنگ کے دوران پولینڈ لوگوں کو پناہ دی تھی۔ اس بستی میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 5000 پولینڈ کے پناہ گزیں رہتے تھے۔ اس میموریل پر، وزیر اعظم نے کولہاپور کیمپ میں رہنے والے پولینڈ لوگوں اور ان کی اولادوں سے ملاقات کی۔
یادگارکا وزیر اعظم کا دورہ ایک خاص تاریخی تعلق کو اجاگر کرتا ہے جو ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان ہے اور جسے مسلسل پروان چڑھایا جارہا ہے۔