وزیر اعظم نے آج جارج ٹاؤن کے مونیومنٹ گارڈنز میں ہندوستانی آمد کی یادگار کا دورہ کیا۔ گیانا کے وزیر اعظم بریگیڈیئر (سبکدوش) مارک فلپس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہندوستانی ارائیول مونیومنٹ پر وزیراعظم کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کئے جانے کے دوران تاسا ڈرم کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا۔ یادگار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستانی باشندوں کی جدوجہد اور قربانیوں اور گیانا میں ہندوستانی ثقافت اور روایت کے تحفظ اور فروغ میں ان کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے یادگار پر بیل پترکا پودا لگایا۔
یادگار پہلے بحری جہاز کی نقل ہے، جو 1838 میں گیانا پہنچا تھا اور ہندوستان سے تارکین وطن کو لایا تھا۔ اسے ہندوستان نے گیانا کے لوگوں کو 1991 میں تحفے میں دیا تھا۔