وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں سائنس سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے روبوٹکس گیلری، نیچر پارک، ایکواٹک گیلری، اور شارک ٹنل کا دورہ کیا اور اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔
وزیراعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹ کیا:
’’صبح کا ایک حصہ گجرات سائنس سٹی کا دورہ کرتے ہوئے گزارا۔ شروعات روبوٹکس گیلری سے کی، جہاں پر روبوٹکس کے بے انتہا امکان کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کیسے یہ ٹیکنالوجیز نوجوانوں میں تجسس پیدا کر رہی ہیں۔‘‘
’’روبوٹکس گیلری میں ڈی آر ڈی او کے روبوٹس، مائیکرو بوٹس، ایک زرعی روبوٹ، میڈیکل روبوٹس، خلائی روبوٹ وغیرہ کی نمائش لگائی گئی ہے۔ ان نمائشوں میں حفظان صحت، مینوفیکچرنگ اور روزمرہ کی زندگی میں روبوٹکس کے ذریعے تبدیلی پیدا کرنے کی طاقت واضح طور پر نمایاں ہے۔‘‘
’’روبوٹکس گیلری کے کیفے میں روبوٹس کے ذریعے پیش کی گئی چائے پینے کا بھی موقع ملا۔‘‘
Spent a part of the morning exploring the fascinating attractions at Gujarat Science City.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2023
Began with the Robotics Gallery, where the immense potential of robotics is brilliantly showcased.
Delighted to witness how these technologies igniting curiosity among the youth. pic.twitter.com/ZA9XY1qWMN
’’گجرات سائنس سٹی کے اندر نیچر پارک ایک پرسکون اور دلکش جگہ ہے۔ فطرت کے شائقین اور نباتات کے ماہرین کو اس کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔ یہ پارک نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو فروغ دیتا ہے، بلکہ لوگوں کے لیے ایک تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔‘‘
’’راہداری میں پیدل چلنے کے پیچیدہ راستے متنوع تجربات پیش کرتے ہیں۔ یہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے بارے میں قیمتی سبق دیتا ہے۔ دیگر پرکشش مقامات جیسے کیکٹس گارڈن، بلاک پلانٹیشن، آکسیجن پارک وغیرہ کو بھی ضرور دیکھیں۔‘‘
The Nature Park is a serene and breathtaking space within the bustling Gujarat Science City. It is a must visit for nature enthusiasts and botanists alike. The park not only promotes biodiversity but also serves as an educational platform for people. pic.twitter.com/UBy0yuOEUl
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2023
’’سائنس سٹی میں ایکواٹک گیلری، آبی حیاتیاتی تنوع اور سمندری عجائبات کا بہترین نمونہ ہے۔ یہ ہمارے آبی ماحولیاتی نظام کے نازک لیکن متحرک توازن کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک تعلیمی تجربہ ہے، بلکہ لہروں کے نیچے کی دنیا کے تحفظ اور ان کے دلی احترام کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔‘‘
’’شارک ٹنل ایک پرجوش تجربہ پیش کرتا ہےک، جس میں شارک کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی ہے۔ جیسے ہی آپ سرنگ سے گزریں گے، آپ سمندری زندگی کے تنوع پر کافی حیران ہوں گے۔ یہ واقعی دلکش ہے۔‘‘
’’یہ خوبصورت ہے۔‘‘
Aquatic Gallery at Science City is a celebration of aquatic biodiversity and marine marvels.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2023
It highlights the delicate yet dynamic balance of our aquatic ecosystems.
It is not only an educative experience, but also a call for conservation and deep respect for the world… pic.twitter.com/A84AKK1ZHQ
اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیو ورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل بھی موجود تھے۔