وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح آسام کے یونیسکو عالمی ورثے کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے شہریوں سے کازی رنگا نیشنل پارک کادورہ کرنے اور اس کی بے مثال خوبصورتی ملاحظہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وَن دُرگا، جو کہ تحفظاتی کوششیں انجام دینے والا خواتین پر مشتمل ایک جنگلاتی محافظ دستہ ہے، سے بات چیت کی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کو لے کر ان کے عزم اور شجاعت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے لکھیمائی، پردیُمنا اور پھول مائی ہاتھیوں کو گنا کھلاتے ہوئے اپنی چند جھلکیاں بھی ساجھا کیں۔
ایکس پر متعدد پوسٹ کے ذریعہ اپنے اس دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:
’’ آج صبح میں آسام کے کازی رنگا نیشنل پارک میں تھا۔ سرسبز و شاداب ہریالی کے درمیان واقع یونیسکو کا یہ عالمی ورثہ متنوع نباتات اور حیوانات سے نوازا گیا ہے جس میں شاندار ایک سینگ والا گینڈا بھی شامل ہے۔ ‘‘
’’ میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں اور اس کے قدرتی مناظر کی بے مثال خوبصورتی اور آسام کے لوگوں کی گرمجوشی کا تجربہ کریں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر مرتبہ جاکر روح کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور یہ جگہ آپ کو آسام کے قلب سے مضبوطی کے ساتھ جوڑ دیتی ہے۔ ‘‘
’’ ون دُرگا ، جو کہ خواتین پر مشتمل جنگلاتی محافظ ٹیم ہے، کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ خواتین تحفظاتی کوششوں میں سب سے آگے ہیں، بہادری کے ساتھ ہمارے جنگلات اور جنگلی جانوروں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ ہمارے قدرتی ورثے کی حفاظت میں ان کی لگن اور شجاعت واقعی متاثر کن ہے۔ ‘‘
’’لکھی مائی، پردیُمنا اور پھول مائی کو گنے کھلاتے ہوئے۔ کازی رنگا گینڈوں کے لیے جانا جاتا ہے، تاہم یہاں دیگر جانوروں کے ساتھ ساتھ ہاتھی بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‘‘ ۔
This morning I was at the Kaziranga National Park in Assam. Nestled amidst lush greenery, this UNESCO World Heritage site is blessed with diverse flora and fauna including the majestic one horned rhinoceros. pic.twitter.com/68NEtoGAoz
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2024
I would urge you all to visit Kaziranga National Park and experience the unparalleled beauty of its landscapes and the warmth of the people of Assam. It's a place where every visit enriches the soul and connects you deeply with the heart of Assam. pic.twitter.com/MFCg9oeFm3
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2024
Interacted with Van Durga, the team of women forest guards who are at the forefront of conservation efforts, bravely protecting our forests and wildlife. Their dedication and courage in safeguarding our natural heritage is truly inspiring. pic.twitter.com/MUL19gK8aD
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2024
Feeding sugar cane to Lakhimai, Pradyumna and Phoolmai. Kaziranga is known for the rhinos but there are also large number of elephants there, along with several other species. pic.twitter.com/VgY9EWlbCE
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2024