نئی دہلی:28 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ کے لئے ویکسین کی تیاری اور مینوفیکچرنگ کا ذاتی طور پر معائنہ کرنے کیلئے اپنے تین شہروں کے سفر کے تحت حیدر آباد میں بھارت بایو ٹیک سہولت کا دورہ کیا۔
جناب مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ‘‘حیدرآباد میں بھارت بایو ٹیک سہولت میں اندرون ملک کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اب تک کے تجربے میں ہوئی پیش رفت کیلئے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ ان کی ٹیم تیزی سے پیش رفت کرنے کیلئے آئی سی ایم آر کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے’’۔
وزیراعظم نے آج صبح احمد آباد میں زائڈس بایوٹیک پارک کا دورہ کیا۔
At the Bharat Biotech facility in Hyderabad, was briefed about their indigenous COVID-19 vaccine. Congratulated the scientists for their progress in the trials so far. Their team is closely working with ICMR to facilitate speedy progress. pic.twitter.com/C6kkfKQlbl
— Narendra Modi (@narendramodi) November 28, 2020