وزیر اعظم نے اے ای ایم سنگا پور کا دورہ کیا

Published By : Admin | September 5, 2024 | 12:31 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے  عزت مآب  وزیر اعظم  جناب  لارنس وونگ  کے ہمراہ  سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم  کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم  کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ سنگاپور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے فروغ  اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے مواقع کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پر  مذکورہ سیکٹر کےسنگاپور کی کئی دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو 11-13 ستمبر 2024 کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی سیمی کان  انڈیا نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔

 

ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام  تیار کرنے کی ہماری کوششوں اور اس شعبے میں سنگاپور کی مستحکم پوزیشن  کو دیکھتے ہوئے، دونوں فریقوں نے  باہمی تعاون  کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان-سنگاپور وزارتی گول میز  دوسری میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک ستون کے طور پر سیمی کنڈکٹرز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایڈوانس مینوفیکچرنگ کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-سنگاپور سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام  شراکت داری   کے تعلق سے  مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔

 

اس سہولت کے تعلق سے ، دونوں وزرائے اعظم نے اوڈیشہ کے ہنر کے عالمی   مرکز (ورلڈ اسکل سنٹر) سے سنگاپور میں تربیت حاصل کرنے والے ہندوستانی انٹرنز کے ساتھ ساتھ سنگاپور کے ان   انٹرز کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے سی  آئی آئی -انٹرپرائز سنگاپور انڈیا ریڈی ٹیلنٹ پروگرام کے تحت ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور  اے ای ایم میں کام کرنے والے ہندوستانی انجینئروں سے بھی بات چیت کی۔

 

دونوں وزرائے اعظم کا یہ دورہ اس شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس دورے میں ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم وونگ کی ستائش کی۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi