وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے عزت مآب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے ہمراہ سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ سنگاپور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے فروغ اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے مواقع کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پر مذکورہ سیکٹر کےسنگاپور کی کئی دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو 11-13 ستمبر 2024 کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی سیمی کان انڈیا نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔
ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام تیار کرنے کی ہماری کوششوں اور اس شعبے میں سنگاپور کی مستحکم پوزیشن کو دیکھتے ہوئے، دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان-سنگاپور وزارتی گول میز دوسری میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک ستون کے طور پر سیمی کنڈکٹرز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایڈوانس مینوفیکچرنگ کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-سنگاپور سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام شراکت داری کے تعلق سے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔
اس سہولت کے تعلق سے ، دونوں وزرائے اعظم نے اوڈیشہ کے ہنر کے عالمی مرکز (ورلڈ اسکل سنٹر) سے سنگاپور میں تربیت حاصل کرنے والے ہندوستانی انٹرنز کے ساتھ ساتھ سنگاپور کے ان انٹرز کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے سی آئی آئی -انٹرپرائز سنگاپور انڈیا ریڈی ٹیلنٹ پروگرام کے تحت ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور اے ای ایم میں کام کرنے والے ہندوستانی انجینئروں سے بھی بات چیت کی۔
دونوں وزرائے اعظم کا یہ دورہ اس شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس دورے میں ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم وونگ کی ستائش کی۔
Semiconductors and technology are important facets of India-Singapore cooperation. This is also a sector where India is increasing its presence. Today, PM Wong and I visited AEM Holdings Ltd. We look forward to working together in this sector and giving our youth more… pic.twitter.com/Bdh8nU1w6Y
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2024
It was wonderful to interact with interns from Odisha’s World Skill Center who are visiting Singapore and interns from Singapore who have been to India as a part of the CII-Enterprise Singapore India Ready Talent Programme. I also met a team of Indian engineers working at AEM… pic.twitter.com/orXSLE1GEk
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2024