نئی دہلی 17 ستمبر 2021:  وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 21 ویں میٹنگ میں ورچوئل طور سے شرکت کی اور ویڈیو پیغام کے ذریعہ   ایس سی او۔سی ایس ٹی او مشترکہ آؤٹ ریچ اجلاس برائے افغانستان میں حصہ لیا۔

ایس سی او  سربراہان مملکت کونسل کی 21 ویں میٹنگ سترہ ستمبر 2021 کو دوشنبہ میں ملے جلے ڈھنگ سے ہوئی تھی۔ میٹنگ کی صدارت تاجکستان کے صدر ایچ ای امام علی رحمان نے کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو لنک کے ذریعہ سربراہ میٹنگ سے خطاب کیا۔ دوشنبہ میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کی۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وسیع تر SCO خطے میں بڑھتی شدت پسندی اور انتہاپسندی کی وجہ سے درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جو اس خطے کی اعتدال پسندی اور ترقی پسند انہ ثقافت اور اقدار کی تاریخ کے منافی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ واقعات اس رجحان کو انتہا پسندی کی جانب تیز تر کرسکتے ہیں۔ انھوں نے صلاح دی کہ SCO اعتدال پسندی اور سائنسی اور متوازن سوچ کو فروغ دینے کے لئے ایک ایجنڈے پر کام کرسکتی ہے جو اس خطے کے نوجوانوں کے لئے خاص طور پر کار آمد ہوگا۔

انھوں نے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں ہندوستان کے تجربات پر بھی بات کی اور SCO کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ یہ کھلے حل شیئر کرنے کی پیشکش کی۔

خطے میں کنکٹوٹی کے قیام کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ کنکٹوٹی کے پروجیکٹ شفاف ہو، سب کی شمولیت والے ہوں اور صلاح ومشورے پر مبنی ہوں تاکہ آپس میں اعتماد بڑھے۔

SCO سربراہ میٹنگ کے بعد SCO اور مشترکہ سکیورٹی معاہدہ تنظیم (CSTO) کے درمیان افغانستان سے متعلق آؤٹ ریچ اجلاس میں ویڈیو پیغام کے ذریعہ شرکت کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے صلاح دی کہ SCO خطے میں دہشت گردی قطعی طورسے برداشت نہ کرنے پر ایک ضابطہ اخلاق تیار کرسکتی ہے اور انھوں نے افغانستان سے منشیات ،ہتھیار اور انسان خرید وفروخت کے خطروں کو اجاگر کیا۔ افغانستان میں انسانی بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے افغان عوام کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi