وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ باوقار پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جناب مودی نے نچلی سطح کے اُن ہیروز کو پہچاننے کی اہمیت پر زور دیا، جنہوں نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نامزدگی کے عمل کے شفاف اور شراکتی نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے جناب مودی نے پہلے ہی موصول ہونے والی نامزدگیوں کی تعداد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ awards.gov.in پر سرکاری پورٹل کے ذریعے باوقار پدم ایوارڈز کے لیے مستحق امیدواروں کو نامزد کریں۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘پچھلی دہائی کے دوران ہم نے گراس روٹ لیول کے لاتعداد ہیروز کو #پیپلز پدم سے نوازا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے زندگی کے سفر نے بے شمار لوگوں کو حوصلہ دیا ہے۔ ان کی ہمت اور استقامت ان کے بھرپور کام میں صاف نظر آتی ہے۔ نظام کو مزید شفاف اور شراکت داری پر مبنی بنانے کے جذبے کے تحت، ہماری حکومت لوگوں کو مختلف پدم ایوارڈز کے لیے نامزد کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ متعدد نامزدگیاں آئی ہیں۔ نامزدگی کا آخری دن اس مہینے کی 15 تاریخ ہے۔ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پدم ایوارڈز کے لیے متاثر کن شخصیات کو نامزد کریں۔ آپ awards.gov.in پر ایسا کر سکتے ہیں۔’’
Over the last decade, we have honoured countless grassroots level heroes with the #PeoplesPadma. The life journeys of the awardees have motivated countless people. Their grit and tenacity are clearly visible in their rich work. In the spirit of making the system more transparent…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2024