وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےہر طبقے کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کے درمیان ‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے’ کے عنوان سے مہم کے بارے میں پیغام کو مشتہر کریں۔
‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے’ کے عنوان سے ایک مہم پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں ووٹروں کو اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کی ہمت افزائی کے لئے چلائی جارہی ہے۔
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ایکس ہینڈل پر ‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے’ کے عنوان سے ایک ترانہ پوسٹ کیا ہے اور ہر ایک سے کہا ہے کہ وہ اسے شیئر کریں۔
مرکزی وزیر کے ایکس پر پوسٹ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ؛
‘‘آیئے ہم اپنے انتخابی عمل کو اور بھی زیادہ شرکت والا بنائیں۔ میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لو گوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں میں اپنے اسٹائل میں # میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے! کے پیغام کو مشتہر کریں۔’’
Let us make our electoral process even more participative. I call upon people from all walks of life to spread the message, in their own style, among first time voters - #MeraPehlaVoteDeshKeLiye! https://t.co/LTSdDV5Bkf
— Narendra Modi (@narendramodi) February 27, 2024