اس کے علاوہ ویڈیوز کا ایک سیٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جو مختلف آسنوں اور ان کے فوائد کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسب پر زور دیا ہے کہ وہ یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگا  ہمیں سکون کی ایک پناہ گاہ پیش کرتا ہے، جس سے ہم  زندگی کے چیلنجوں کا سامنا  سکون اور حوصلہ کے ساتھ  کرسکتے ہیں ۔

آنے والے یوگا ڈے کی روشنی میں، جناب مودی نے ویڈیوز کا ایک سیٹ بھی شیئر کیا جو مختلف آسنوں اور ان کے فوائد کے بارے میں رہنمائی پیش کرتا ہے۔

 ایکس پوسٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘اب سے دس دن بعد ، دنیا یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن منائے گی، جو اتحاد اور ہم آہنگی کا جشن منانے  کی  ایک زندگی روایت  ہے ۔یوگا نے ثقافتی اور جغرافیائی حدود کو عبور کر لیاہے، اور پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو مجموعی فلاح و بہبود کے لیے متحد کیا ہے۔’’

’’ اس سال کے یوگا ڈے کے قریب آتے ہی، یہ ضروری ہے کہ  ہم یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور دوسروں کو بھی اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دیں۔ یوگا ہمیں سکون کی ایک پناہ گاہ پیش کرتا ہے، جو ہمیں زندگی کے چیلنجوں کو سکون اور حوصلہ کے ساتھ  مقابلہ  کرنے کے قابل بناتا ہے۔’’

’’جیسے جیسے یوگا ڈے قریب آرہا ہے، میں ویڈیوز کا ایک سیٹ شیئر کر رہا ہوں جو مختلف آسنوں اور ان کے فوائد کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ اس سے آپ سب کو یوگا کی باقاعدگی سے مشق کرنے کی ترغیب ملے گی‘‘۔

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's renewable energy capacity addition doubled to 15 GW in April-November: Pralhad Joshi

Media Coverage

India's renewable energy capacity addition doubled to 15 GW in April-November: Pralhad Joshi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government