وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسب پر زور دیا ہے کہ وہ یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگا ہمیں سکون کی ایک پناہ گاہ پیش کرتا ہے، جس سے ہم زندگی کے چیلنجوں کا سامنا سکون اور حوصلہ کے ساتھ کرسکتے ہیں ۔
آنے والے یوگا ڈے کی روشنی میں، جناب مودی نے ویڈیوز کا ایک سیٹ بھی شیئر کیا جو مختلف آسنوں اور ان کے فوائد کے بارے میں رہنمائی پیش کرتا ہے۔
ایکس پوسٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘اب سے دس دن بعد ، دنیا یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن منائے گی، جو اتحاد اور ہم آہنگی کا جشن منانے کی ایک زندگی روایت ہے ۔یوگا نے ثقافتی اور جغرافیائی حدود کو عبور کر لیاہے، اور پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو مجموعی فلاح و بہبود کے لیے متحد کیا ہے۔’’
’’ اس سال کے یوگا ڈے کے قریب آتے ہی، یہ ضروری ہے کہ ہم یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور دوسروں کو بھی اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دیں۔ یوگا ہمیں سکون کی ایک پناہ گاہ پیش کرتا ہے، جو ہمیں زندگی کے چیلنجوں کو سکون اور حوصلہ کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔’’
’’جیسے جیسے یوگا ڈے قریب آرہا ہے، میں ویڈیوز کا ایک سیٹ شیئر کر رہا ہوں جو مختلف آسنوں اور ان کے فوائد کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ اس سے آپ سب کو یوگا کی باقاعدگی سے مشق کرنے کی ترغیب ملے گی‘‘۔
In ten days from now, the world will mark the 10th International Day of Yoga, celebrating a timeless practice that celebrates oneness and harmony. Yoga has transcended cultural and geographical boundaries, uniting millions across the globe in the pursuit of holistic well-being.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 11, 2024
As we approach this year’s Yoga Day, it is essential to reiterate our commitment to making Yoga an integral part of our lives and also encouraging others to make it a part of theirs. Yoga offers a sanctuary of calm, enabling us to navigate life's challenges with calm and…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 11, 2024
As Yoga Day approaches, I am sharing a set of videos that will offer guidance on various Asanas and their benefits. I hope this inspires you all to practice Yoga regularly. https://t.co/Ptzxb89hrV
— Narendra Modi (@narendramodi) June 11, 2024