وزیراعظم جناب نریندرمودی نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر موجود ان کی پروفائل تصویر بدل کر ترنگے کی شکل دیں۔ جناب مودی نے یوم آزادی منانے کے لیے ترنگے پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی۔انہوں نے ہرشخص سے اپیل کی کہ وہ ہر گھر ترنگا تحریک کو ایک یادگار عوامی تحریک بنانے کے لیے ایسا کریں۔
جناب مودی نے ہرایک سے گزارش کی کہ وہ ہرگھر ترنگا ڈاٹ کام پر ترنگے کے ساتھ سیلفی مشترک کریں۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’چوں کہ اس سال یوم آزادی قریب آرہاہے، لہٰذا آئیے ہم ایک بار پھر سے # ہر گھر ترنگا کو ایک یادگار عوامی تحریک بنائیں۔ میں اپنی پروفائل تصویر تبدیل کررہاہوں اور آپ سبھی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ آپ ایسا کرکے ہمارے ترنگے کو منانے میں میرے ساتھ شامل ہوں اور ہاں، ہرگھر ترنگا ڈاٹ کام پر اپنی سیلفی مشترک کریں۔
As this year’s Independence Day approaches, let’s again make #HarGharTiranga a memorable mass movement. I am changing my profile picture and I urge you all to join me in celebrating our Tricolour by doing the same. And yes, do share your selfies on https://t.co/0CtV8SCePz
— Narendra Modi (@narendramodi) August 9, 2024