وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ہنرمندوں کی حمایت کریں اور ہندوستان کے کاروباری اور تخلیقی جذبے کا جشن منائیں۔
انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا جس پر لوگ نمو ایپ پر مصنوعات یا اس کے بنانے والے کے ساتھ سیلفی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
"اس دیوالی، آئیے ہم نمو ایپ پر مقامی مصنوعات کی حمایت کے مفہوم کے ساتھ ہندوستان کے کاروباری اور تخلیقی جذبے کا جشن منائیں۔
مقامی طور پر بنائی گئی مصنوعات خریدیں اور پھر نمو ایپ پر مصنوعات یا اس کے بنانے والے کے ساتھ سیلفی پوسٹ کریں۔ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو اپنے موضوع میں شامل ہونے کی دعوت دیں اور مثبتیت کے جذبے کو پھیلائیں۔
آئیے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کا استعمال مقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے، ہم وطنوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور اپنی روایات کو فروغ دینے کے لیے کریں۔"
This Diwali, let us celebrate India’s entrepreneurial and creative spirit with #VocalForLocal threads on NaMo app. https://t.co/NoVknVXclo
— Narendra Modi (@narendramodi) November 8, 2023
Buy products which have been made locally and then post a selfie with the product or the maker on the NaMo App. Invite your friends and…