وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح نئی پارلیمنٹ عمارت کی چھت پر قومی نشان کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
آج صبح مجھے نئی پارلیمانی عمارت کی چھت پر قومی نشان کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
This morning, I had the honour of unveiling the National Emblem cast on the roof of the new Parliament. pic.twitter.com/T49dOLRRg1
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2022
وزیر اعظم نے نئی پارلیمنٹ کی تعمیر میں لگے شرم جیوؤں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
’’پارلیمنٹ کی تعمیر کے کاموں میں لگے شرم جیوؤں کے ساتھ میری خوشگوار بات چیت ہوئی ہمیں ان کی کوششوں پر فخر ہے اور ہماری قوم کے لئے ان کی دین کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘
I had a wonderful interaction with the Shramjeevis who have been involved in the making of the Parliament. We are proud of their efforts and will always remember their contribution to our nation. pic.twitter.com/p4LUFmCTDx
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2022
قومی نشان کانسےکا بنا ہوا ہے اور اس کا مجموعی وزن 9500 کلو گرم اور اونچائی 6.5 میٹر ہے۔ اسے نئی پارلیمانی عمارت کے داخلے کے کمرے کے اوپر نصب کیا گیا ہے۔ قومی نشان کو سہارا دینے کے لئے اسٹیل کا ایک ڈھانچہ بنایا گیا ہے جس کا وزن 6500 کلو گرام کے قریب ہے۔
نئی پارلیمانی عمارت کی چھت پر قومی نشان کی ابتدائی مرحلے سے آخری مرحلے تک تیاری آٹھ مختلف مرحلوں میں ہوئی اور مٹی سے ماڈلنگ کمپوٹرگرافک کانسے کا کام اور زنگ وروغن کیا گیا۔