وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما، جاپان میں مہاتما گاندھی کے نیم قد مجسمے کی رونمائی کی۔

رونمائی کی تقریب کے دوران موجود معززین میں وزیر اعظم کے مشیر خاص عزت مآب جناب نکاتانی جین، ہیروشیما شہر کے میئر جناب کاسومی متسوئی؛ ہیروشیما سٹی اسمبلی کے اسپیکر جناب تتسونوری موتانی، ہیروشیما کے اراکین پارلیمنٹ اور جاپان میں مہاتما گاندھی کے پیروکار شامل تھے۔

 

19 سے 21 مئی تک ہونے والے جی-7 سربراہ اجلاس سے متعلق وزیر اعظم کے دورۂ جاپان کے دوران مہاتما گاندھی کا نیم قد مجسمہ بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی اور خیرسگالی کی علامت کے طور پر حکومت ہند کے ذریعہ ہیروشیما شہر کو بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ جناب رام  ون جی سوتار نے 42 انچ لمبے کانسے  کے اس نیم قدم مجسمے کو تیار کیا ہے۔ موتویاسو ندی سے ملحق یہ مقام مشہور اے- بم ڈوم کے قریب ہے، جسے دیکھنے کے لیے عام طور پر روزانہ ہزاروں لوگ اور سیاح آتے ہیں۔

اس مقام کو امن اور عدم تشدد کے لیے یکجہتی کی علامت کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی امن اور عدم تشدد کے لیے وقف کر دی تھی۔ یہ مقام حقیقت میں گاندھی جی کے اصولوں اور زندگی کی یاد دلاتا ہے، جو دنیا اور اس کے قائدین کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi