وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما، جاپان میں مہاتما گاندھی کے نیم قد مجسمے کی رونمائی کی۔
رونمائی کی تقریب کے دوران موجود معززین میں وزیر اعظم کے مشیر خاص عزت مآب جناب نکاتانی جین، ہیروشیما شہر کے میئر جناب کاسومی متسوئی؛ ہیروشیما سٹی اسمبلی کے اسپیکر جناب تتسونوری موتانی، ہیروشیما کے اراکین پارلیمنٹ اور جاپان میں مہاتما گاندھی کے پیروکار شامل تھے۔
19 سے 21 مئی تک ہونے والے جی-7 سربراہ اجلاس سے متعلق وزیر اعظم کے دورۂ جاپان کے دوران مہاتما گاندھی کا نیم قد مجسمہ بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی اور خیرسگالی کی علامت کے طور پر حکومت ہند کے ذریعہ ہیروشیما شہر کو بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ جناب رام ون جی سوتار نے 42 انچ لمبے کانسے کے اس نیم قدم مجسمے کو تیار کیا ہے۔ موتویاسو ندی سے ملحق یہ مقام مشہور اے- بم ڈوم کے قریب ہے، جسے دیکھنے کے لیے عام طور پر روزانہ ہزاروں لوگ اور سیاح آتے ہیں۔
اس مقام کو امن اور عدم تشدد کے لیے یکجہتی کی علامت کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی امن اور عدم تشدد کے لیے وقف کر دی تھی۔ یہ مقام حقیقت میں گاندھی جی کے اصولوں اور زندگی کی یاد دلاتا ہے، جو دنیا اور اس کے قائدین کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔
Unveiled Mahatma Gandhi’s bust in Hiroshima. This bust in Hiroshima gives a very important message. The Gandhian ideals of peace and harmony reverberate globally and give strength to millions. pic.twitter.com/22vVjHlzgn
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023
広島でガンジー像の除幕式を執り行いました。広島に贈ったこの胸像は、非常に重要なメッセージを伝えるものです。ガンジー翁が唱えた平和と調和の哲学は、世界中に響き渡り、数百万人に力を与えることでしょう。 pic.twitter.com/Idk8ccIJzB
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023