وزیراعظم 16فروری 2020 کو وارانسی جائیں گے

Published By : Admin | February 14, 2020 | 14:33 IST

نئی دہلی  14 فروری 2020 ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 16فروری 2020  کو ایک روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔

          وزیراعظم  ، شری جگد گورو وشو وردھیا گوروکل  کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں  حصہ لیں  گے۔جناب مودی 19 زبانوں  میں  شری سدھانت شکھامنی گرنتھ  کے ترجمہ شدہ ورژن  اور اس کے موبائل ایپ  کا اجرا بھی کریں گے ۔

          بعد ازاں  جناب نریند رمودی  پنڈت دیا دیال اپادھیائے میموریل سینٹر کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔اس  پروگرام میں  وزیر اعظم  پنڈت دین دیال اپادھیائے کے 63فٹ پانچا لوہا  مجسمے کی نقاب کشائی  بھی کریں گے ۔ملک میں اس رہنما کا یہ سب سے بڑا مجسمہ  ہے ۔200سے زائد دستکار پچھلے ایک سال سے رات دن مجسمے کو مکمل کرنے کے لئے کام کررہے تھے۔

          میموریل سینٹر میں  پنڈت دین دیال اپادھیائے کی  حیات اور کارناموں  پر نقش گری ہے ۔ اوڈیشہ کے تقریباََ 30دستکاروں اور فنکاروں  نے  پچھلے سال کے دوران  اس  پروجیکٹ  پر کام کیا تھا۔

          وزیراعظم  اس  کے بعد ایک عوامی تقریب میں  30سے زیادہ پروجیکٹ  قوم کو معنون کریں  گے ۔اس میں  کاشی ہندووشوودھیالیہ  ( بی  ایچ  یو ) میں  430  بستر والے ایک سوپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتال اور بی ایچ  یو میں  74 بستروالے ایک  دماغی امراض  کا  اسپتال  شامل ہے ۔

          وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعہ  آئی آر سی ٹی سی کی مہاکال ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ بھی کریں گے ۔ یہ ٹرین تین  جیوترلنگ تیرتھ مراکز –  وارانسی ، اجین  اور اومکاریشور  کو جوڑے گی۔یہ ملک میں پہلی راتوں رات چلنے والی پرائیویٹ ٹرین ہوگی۔

          وزیراعظم  جناب نریندر مودی ’’کاشی ایک روپ  انیک ‘‘  کا افتتاح کریں گے ۔وزیراعظم  امریکہ ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت  دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے خریداروں  اور دستکاروں   سے ملاقات کریں گے ۔’’کاشی ایک روپ انیک ‘‘  پنڈت دین دیال اپادھیائے ہستھ کلاسنکل  میں  ایک دوروزہ  پروگرام ہے ۔ اس میں پورے اترپردیش کی  مصنوعات دکھائی جائیں  گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi