وزیر اعظم یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم ٹی بی مکت پنچایت اقدام شروع کریں گے جو ٹی بی کے لیے ایک مختصر نسدادِ تپ دق علاج اور کنبہ رُخی نگہداشت کے ماڈل کا باقاعدہ کُل ہند آغاز ہے
وزیر اعظم سترہ سو اسی کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے
اس پروجیکٹ سے وارانسی کا منظر نامہ کو مزید بدلے گا اور شہر کے لوگوں کے لیے زندگی میں آسانی پیدا ہوگی
وزیر اعظم وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گوڈولیا تک پسنجر روپ وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروجیکٹ سے سیاحوں، زائرین اور مقامی لوگوں کے لیے نقل و حرکت میں سہولت فراہم ہو گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 مارچ کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے وزیر اعظم رودرکاش کنونشن سنٹر میں یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے آس پاس وزیر اعظم سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں 1780 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔

یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس

تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس چوٹی کانفرنس کا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ میں کیا جا رہا ہے۔ 2001 میں قائم کردہ اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ اقوام متحدہ کی میزبانی والی ایک تنظیم ہے جو ٹی بی سے متاثر لوگوں، کمیونٹیوں اور ممالک کی آواز کو تقویت پہنچاتی ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے۔ ان میں ٹی بی مکت پنچایت اقدام؛ ایک مختصر ٹی بی پریوینٹیو ٹریٹمنٹ (ٹی پی ٹی) کا آباقاعدہ کل ہند آغاز؛ ٹی بی کے لیے کنبہ رُخی کیئر ماڈل اور انڈیا کی سالانہ ٹی بی رپورٹ 2023 کی ریلیز شامل ہیں۔ وزیر اعظم منتخب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو تپ دق کے انسداد کے رُخ پر ان کی پیش رفت کے لیے ایوارڈ بھی دیں گے۔

مارچ 2018 میں نئی دہلی میں منعقدہ ٹی بی کے اختتامی سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے ہندوستان پر زور دیا تھا کہ وہ مقررہ وقت سے پانچ سال پہلے 2025 تک ٹی بی سے متعلق ایس ڈی جی کا نشانہ پوراکرے۔ یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس کا یہ موقع اہداف پر مزید غور و خوض کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گا کیونکہ ملک تپ دق کے خاتمے کے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے پیش قدمی کر رہا ہے۔ یہ تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگراموں سے حاصل نتائج کو ظاہر کرنے کا بھی ایک موقع ہوگا۔ اس چوٹی کانفرنس میں پروگرام کے مطابق 30 سے زائد ممالک کے بین الاقوامی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

وارانسی میں ترقیاتی اقدامات

گذشتہ نو برسوں میں وزیر اعظم نے وارانسی کا منظر نامہ بدلنے اور شہر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے زندگی کی آسانیاں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس رُخ پر ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں پروگرام کے دوران 1780 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گوڈولیا تک پسنجر روپ وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 645 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ روپ وے سسٹم کی لمبائی 3.75 کلومیٹر ہوگی جس میں پانچ اسٹیشن ہوں گے۔ اس سے سیاحوں، زائرین اور وارانسی کے لوگوں  کے لیے نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

وزیر اعظم بھگوان پور میں نمامی گنگا اسکیم کے تحت 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی لاگت 300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ وزیر اعظم کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت سگرا اسٹیڈیم کو دوبارہ ترقی دینے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے کام  کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے اسوار گاؤں، سیواپوری میں تعمیر کیے جانے والے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم بھرتھرا گاؤں میں پرائمری ہیلتھ سنٹر سمیت دیگر مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں منجملہ اور چیزوں کے تیرتی جیٹی بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیمیں وقف کریں گے۔ اِن سے 63 گرام پنچایتوں کے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم پینے کے پانی کے دیہی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشن کے تحت 59 پینے کے پانی کی اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وارانسی اور اس کے آس پاس کے کسانوں، برآمد کنندگان اور تاجروں کے لیے کرکھیاؤں میں تعمیر کردہ مربوط پیک ہاؤس میں پھلوں اور سبزیوں کی درجہ بندی، چھانٹی، پروسیسنگ ممکن ہوگی۔ وزیراعظم تقریب کے دوران اس منصوبے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سے وارانسی اور آس پاس کے علاقے کی زرعی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم وارانسی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو وقف کریں گے جن میں راج گھاٹ اور محمود گنج کے سرکاری اسکولوں کی بحالی؛ اندرونِ شہر سڑکوں کی خوبصورتی؛ شہر کے 6 پارکوں اور تالابوں کی ازسرنو ترقی کا کام شامل ہے۔

وزیر اعظم لال کئی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بھی وقف کریں گے۔ ان میں بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی ٹاور؛ بھیلوپور میں واٹر ورکس کے احاطے میں 2 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ؛ کونیا پمپنگ اسٹیشن پر 800 کلو واٹ کا سولر پاور پلانٹ؛ سارناتھ میں نیا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر؛ چاند پور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری؛ کیدارشور، وشویشور کے مندروں کی بحالی اور منجملہ اور چیزوں کے اومکاریشور کھنڈ پرکرما شامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.