وزیر اعظم 23 ستمبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | September 21, 2023 | 10:16 IST
وزیر اعظم وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسٹیڈیم کے ڈیزائن میں بھگوان شیو سے تحریک لی گئی ہے
وزیر اعظم پورے اتر پردیش میں تقریباً 1115 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے 16 اٹل آواسیہ ودیالیوں کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2023 کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہرتقریباً 1:30 بجے، وزیر اعظم وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔  سہ پہرتقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ پورے اتر پردیش میں تعمیر کئے گئے 16 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح بھی کریں گے۔

وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم جدید عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہوگا۔ جدید بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم، جو گنجاری، راجہ تالاب، وارانسی میں تقریباً 450 کروڑ روپے  سے 30 ایکڑ سے زیادہ کے رقبے  میں تیار کیا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم کے موضوعاتی فن تعمیر  میں بھگوان شیو سے تحریک لی گئی ہے ، جس میں ہلال کی شکل کی چھت، ترشول کی شکل کی فلڈ لائٹس، گھاٹ کی سیڑھیوں  پر مبنی نششتیں ، عمارت  کے سامنے کا حصہ  بلو پتر کی شکل میں دھات کی چادروں سے  ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں 30 ہزار شائقین کے بیٹھنےکی گنجائش ہوگی۔

معیاری تعلیم تک رسائی کو مزید بڑھانے کے مقصد سے پورے اترپردیش میں تقریباً 1115 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سولہ اٹل آواسیہ ودیالیہ کو خاص طور پر مزدوروں، تعمیراتی کارکنوں اور کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے ہوئے یتیم بچوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد معیاری تعلیم فراہم کرنا اور بچوں کی مجموعی ترقی میں مدد کرنا ہے۔ ہر اسکول 10-15 ایکڑ کے رقبے میں تعمیر کیا گیا ہے جس میں کلاس رومز، کھیل کے میدان، تفریحی جگہیں ، ایک منی آڈیٹوریم، ہاسٹل کمپلیکس، میس اور عملے کے لیے رہائشی فلیٹس ہیں۔ ان رہائشی اسکولوں میں ہر ایک میں 1000 طلباء کو رکھنے  کا ارادہ ہے۔

کاشی کی متحرک ثقافت کو مستحکم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے تصور کو جنم دیا ہے۔ مہوتسو میں 17 زمروں میں 37,000 سے زیادہ افراد نے شرکت کی، جنہوں نے گانے، ساز بجانے، نکڑ ناٹک، رقص وغیرہ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ہونہار شرکاء کو رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر میں پروگرام کے دوران اپنے ثقافتی ہنر  کو پیش کرنےکا موقع ملے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage