وزیر اعظم 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | October 19, 2024 | 17:40 IST
وزیر اعظم 6100 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے مختلف ہوائی اڈہ پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم وارانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا بھی آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہر تقریباً 2 بجے وہ آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں، شام تقریباً 4:15 بجے، وہ وارانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم آر جے سنکرا آنکھوں  کے ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ یہ ہسپتال آنکھوں سے متعلق مختلف امراض کے لیے جامع مشاورت اور علاج فراہم کرے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم ایک مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

کنیکٹیوٹی کو فروغ دینے کی اپنی عہد بندگی کے مطابق، وزیر اعظم ہوائی اڈے کے رن وے کی توسیع اور ایک نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر اور لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے، وارانسی کے تقریباً 2870 کروڑ روپے کی مالیت سے متعلقہ کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ آگرہ ہوائی اڈے پر 570 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے نیو سیول انکلیو، تقریباً 910 کروڑ روپے کے بقدر کے دربھنگہ ہوائی اڈے اور تقریباً 1550 کروڑ روپے کی مالیت کے باگڈوگرا ہوائی اڈے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم ریوا ہوائی اڈے، ما مہامایا ہوائی اڈے، امبیکاپور اور سرساوا ہوائی اڈے کی 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی ٹرمینل عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ ان ہوائی اڈوں کی مجموعی مسافر نقل و حمل صلاحیت اضافے سے ہمکنار ہوکر سالانہ 2.3 کروڑ سے زائد ہوجائے گی۔ ان ہوائی اڈوں کے ڈیزائن خطے کے ورثہ جاتی ڈھانچے کے مشترکہ عناصر سے متاثر اور اخذ کیے گئے ہیں۔

کھیلوں کے لیے اعلیٰ معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی اپنی تصوریت کے مطابق، وزیر اعظم کھیلو انڈیا اسکیم اور اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 210 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے وارانسی اسپورٹس کامپلیکس کی از سر نو تعمیر کے مرحلہ 2 اور 3 کا آغاز کریں گے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ایک جدید ترین اسپورٹس کامپلیکس قائم کرنا ہے جس میں قومی مرکز برائے عمدگی ، کھلاڑیوں کے ہاسٹل، اسپورٹس سائنس مرکز، مختلف کھیلوں کے لیے مشق کے میدان، انڈور شوٹنگ رینجز، کامبیٹ اسپورٹ ایرینا شامل ہیں۔ وہ 100 بستروں والے لڑکیوں اور لڑکوں کے ہاسٹل اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم، لالپور میں ایک عوامی پویلین کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم سارناتھ میں بدھ مت سے متعلق علاقوں میں سیاحت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔ بہتری کے لیے انجام دیے گئے ان کاموں میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے سڑکوں کی تعمیر، نئی سیوریج لائنیں اور تجدید شدہ پانی کی نکاسی کا نظام، مقامی دستکاری کی مصنوعات فروخت کاروں کو فروغ دینے کے لیے جدید ڈیزائنر وینڈنگ کارٹس کے ساتھ منظم وینڈنگ زون شامل ہیں۔

وزیر اعظم باناسر مندر اور گرودھام مندر میں سیاحت کے ترقیاتی کاموں، پارکوں کی خوبصورتی اور ازسر نو ترقی وغیرہ جیسے متعدد دیگر کاموں کا بھی افتتاح کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”