وزیراعظم 1500 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم 15 جولائی 2021 کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دن میں تقریباً 11 بجے وزیراعظم  مختلف  عوامی پروجیکٹوں اور کام کا افتتاح کریں گے  جن میں بی ایچ یو میں 100 بستروں کا ایم سی ایچ ونگ ، گدولیا میں ملٹی لیول پارکنگ ، دریائے گنگا پر سیاحتی ترقی کے لئے رو-رو ویسلز اور وارانسی غازی پور شاہراہ پر تین لین کے فلائی اوور برج شامل ہیں۔تقریباً 744 کروڑ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ وہ تقریباً 839 کروڑ روپئے کے مختلف پروجیکٹوں اور تعمیراتِ عامہ  کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں سنٹر فار اسکل اینڈ ٹکنیکل سپورٹ آف سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) ، جل جیون مشن کے تحت 143 دیہی پروجیکٹ اور کرکھی یاوں  میں آم اور سبزیوں کا مربوط پیک ہاؤس شامل ہیں۔

دن میں تقریباً 12 بجکر 15 منٹ پر وزیراعظم انٹرنیشنل کوپریشن اینڈ کنوینشن سنٹر - ردرکاش کا افتتاح کریں گے ، جو جاپان کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سہ پہر تقریباً 2 بجے وہ  بی ایچ یو میں میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ونگ کا معائنہ کریں گے۔ وہ کووڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے افسران اور طبی پروفیشنلز سے بھی ملیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.