وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 فروری 2024 کو اترپریش کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم صبح تقریباً 10:30 بجے ضلع سمبھل میں شری کالکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم شری کالکی دھام مندر کے ماڈل کی رونمائی بھی کریں گے اور اس موقع پر مجمع سے خطاب کریں گے ۔ شری کالکی دھام، شری کالکی دھام نرمان ٹرسٹ کے ذریعہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے چیئرمین آچاریہ پرامود کرشنم ہیں۔ اس پروگرام میں دیگر معززین کے علاوہ متعدد سنت اور مذہبی قائدین بھی شرکت کریں گے۔
دوپہر تقریباً 1:45 بجے، وزیر اعظم فروری 2023 میں منعقدہ اترپردیش عالمی سرمایہ کاری سربراہ ملاقات 2023 (یو پی جی آئی ایس 2023) کے دوران موصول ہوئیں سرمایہ کاری تجاویز کے لیے چوتھی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے دوران 10 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے 14000 پروجیکٹوں کا پورے اترپردیش میں آغاز کریں گے۔ وہ شعبے جن میں یہ پروجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں ان میں مینوفیکچرنگ، قابل احیاء توانائی، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، خوراک ڈبہ بندی، ہاؤسنگ اور زمین جائیداد، میزبانی اور تفریح، تعلیم، وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس پروگرام میں نامور صنعت کاروں، سرکردہ عالمی اور بھارتی کمپنیوں کے نمائندوں، سفارتکاروں، ہائی کمشنر حضرات اور دیگر مہمانان ذی وقار سمیت تقریبا ً 5000 شرکاء شرکت کریں گے ۔