وزیر اعظم اترپردیش میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023کا افتتاح کریں گے ، جواترپردیش حکومت کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم کانفرنس ہے
وزیر اعظم دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے، مہاراشٹر میں اہم تیرتھ استھانوں کے لئے یہ ایک اہم رابطہ ہوگا
وزیر اعظم سانتا کروز چیمبور لنک روڈ اور کورار انڈر پاس قوم کے نام وقف کریں گے یہ پروجیکٹس ممبئی میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں آسانی پیدا کرےگا
وزیر اعظم ممبئی میں الجامعۃ السیفیہ کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 فروری کو صبح دس بجے اترپردیش اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم لکھنو بھی جائیں گے جہاں وہ  اترپر دیش  میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ  کانفرنس 2023 کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً پونے تین بجے وہ ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس میں دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ جناب مودی  دو سڑک پروجیکٹوں ،سانتا کروز چیمبور لنک روڈ اور کورار انڈر پاس پروجیکٹ  قوم کے نام وقف کریں گے۔اس کے بعد شام ساڑھے چار بجے وزیر اعظم مودی ممبئی میں الجامعۃ السیفیہ  کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم لکھنو میں

وزیر اعظم اترپردیش میں ہونے والی سرمایہ کاروں کی عالمی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے وہ عالمی تجارتی شو کا بھی افتتاح کریں گے۔انویسٹ یوپی 2.0 کا آغاز کریں گے۔

اترپردیش میں ہونے والی سرمایہ کاروں کی عالمی سربراہ کانفرنس   دس سے بارہ فروری تک منعقد ہوگی۔ یہ اترپردیش حکومت کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم سربراہ کانفرنس ہے اور یہ سربراہ کانفرنس  کاروباری مواقع اور شراکتداری بڑھانے کے تعلق سے دنیا بھر کے لیڈروں صنعتی سربراہوں تعلیمی ماہرین، مفکروں اور پالیسی سازوں کو ایک ساتھ لاسکے گی۔

انویسٹ یوپی2.0اترپردیش میں ایک جامع ،سرمایہ کاروں پر مرکوز اور خدمات پر مبنی سرمایہ کاری  سے متعلق ماحولیاتی نظام ہے جو سرمایہ کاروں کو متعلقہ، اچھی طرح سے طے شدہ، معیاری خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

وزیر اعظم ممبئی میں

ممبئی- سولہ پور وندے بھارت ٹرین اور ممبئی سائی نگر-شرڈی  وندے بھارت ٹرین ایسی دو ٹرینیں ہیں جنہیں وزیر اعظم ممبئی کے چھترپتی شیوا جی مہاراج ٹرمنس پر جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔یہ نئے بھارت کے لئے  بہتر ،فعال اور  مسافروں کے لئے سازگار ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے وزیر اعظم کے وژن (سوچ) کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا ۔

ممبئی –سولہ پور وندے بھارت ٹرین ملک میں نویں وندے بھارت ٹرین ہوگی ۔نئی عالمی نوعیت کی ٹرین ممبئی اور سولہ پور کے درمیان رابطہ کو بہتر بنائے گی اور اس سے سولہ پور میں سدھیشور ،سولہ پور کے نزدیک اکالکوٹ،تلجاپور،پانڈھارپوراور پونے کے نزدیک الانڈی جیسے اہم تیرتھ استھانوں کے سفر میں آسانی بھی پیدا ہوسکے گی۔

ممبئی –سائی نگر شرڈی وندے بھارت ٹرین ملک میں دسویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔ یہ ٹرین  ناشک ٹرمبکیشور، سائی نگر ،شرڈی  ، شنی سنگناپور جیسے مہاراشٹر میں اہم تیرتھ مقامات کے رابطے کو بھی بہتر بنائے گی۔

ممبئی میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور گاڑیوں کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لئے وزیر اعظم سانتا کروز ، چیمبور لنک روڈ ،کورار انڈر پاس قوم کے نام وقف کریں گے۔کرلا سے وکولا تک اورکرلا میں  ایم ٹی این ایل جنکش ، بی کے سی سے ایل بی ایس  فلائی اوور تک نو تعمیر شدہ ایلیویٹڈ کوریڈور شہر میں ایسٹ ویسٹ کنیکٹوٹی کو بڑھائے گا جو وقت کی ضرورت ہے جس کا کافی عرصہ سے انتظار بھی تھا۔یہ رابطے ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے جوڑتے ہیں اس طرح مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں کو موثر طریقے سے بھی جوڑتے ہیں۔ کورار انڈر پاس ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے (ڈبلیو ای ایچ) پر ٹریفک کو کم کرنے اورڈبلیو ای ایچ کے ملاڈ اور کورارکے اطراف کو جوڑنے کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ لوگوں کو آسانی سے سڑک پار کرنے اور گاڑیوں کو ڈبلیو ای ایچ پر بھاری ٹریفک  کے باوجود چلنے پھرنے کی اجازت دے سکے گا ۔

وزیر اعظم ممبئی کے مارول میں الجامعۃ السیفیہ  کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کریں گے۔ الجامعۃ السیفیہ داؤد بورا کمیونٹی کا اہم تعلیمی ادارہ ہے ،اس کمیونٹی کےعزت مآب سیدنا مفضل سیف الدین کی رہنمائی میں یہ ادارہ کمیونٹی کی علمی روایات اور ادبی ثقافت کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.