دوا سازی کےسیکٹر میں خود کفالت کی سمت میں کوششوں کو بڑھانے کے لئے وزیر اعظم اُونا میں میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم آئی آئی آئی ٹی اُنا کو قوم کے نام وقف کریں گے-وزیر اعظم کے ذریعے 2017ء میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا
وزیر اعظم اُونا ہماچل سے نئی دہلی کے لئے وندے بھارت ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے
وزیر اعظم چمبا میں دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
​​​​​​​وزیر اعظم ہماچل پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)-IIIکی بھی لانچنگ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13اکتوبرکو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ اُونا میں وزیر اعظم اُونا ہماچل ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔اس کے بعد ایک عوامی تقریب میں وزیر اعظم آئی آئی آئی ٹی اُنا قوم کو وقف کریں گے اور اُونا میں ہی بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں چمبا میں وزیر اعظم دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ہماچل پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی)-IIIکا آغاز کریں گے۔

اُونا میں وزیر اعظم

وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت کی کال نے سرکار کی مختلف نئی پہلوں کی حمایت کے توسط سے ملک کو کئی شعبوں میں خود کفیل بنانے کی سمت میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ ایسا ہی ایک اہم سیکٹر دواسازی کا ہے اور اس سیکٹر میں خود کفالت کے لئے وزیر اعظم اُونا ضلع کے ہرولی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے 1900کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔پارک اے پی آئی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔اس میں تقریباً 10,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے اور20,000سے زیادہ لوگوں کو اس سے روزگار فراہم ہوگا۔ یہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی بڑھاوا دے گا۔

وزیر اعظم ہندوستانی اطلاعاتی ٹیکنالوجی ادارہ (آئی آئی آئی ٹی)اُونا قوم کو وقف کریں گے۔ اس کا سنگ بنیاد 2017میں وزیر اعظم نے رکھا تھا۔موجود قت میں اس ادارے نے 530 سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہے۔

وزیر اعظم نئی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی ہر ی جھنڈی دکھائیں گے۔امب اندورا سے نئی دہلی کے لئے چلنے والی یہ ملک میں شروع کی جانے والی چوتھی وندے بھارت ٹرین ہوگی۔پہلے کے مقابلے میں یہ ایک جدید ایڈیشن ہے، جو بہت ہلکا ہے اور کم مدت میں اعلیٰ رفتار تک پہنچنے میں اہل ہے۔ یہ محض 52سیکنڈمیں 100کلومیٹر؍گھنٹےکی رفتار پکڑ لیتی ہے۔ ٹرین کی شروعات سے خطے میں سیاحت کو بڑھاوا ملنے اور سفرکا ایک آرام دہ اور تیز طریقہ کار مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔

چمبا میں وزیر اعظم

وزیر اعظم  دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں-48میگا واٹ کا چھنجو-IIIہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور30میگاواٹ کا دیو تھل چھنجو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان دونوں پروجیکٹوں سے سالانہ 270ملین یونٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پروجیکٹوں سے ہماچل پردیش کو تقریباً 110کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی حاصل ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم ریاست میں تقریباً 3125کلو میٹر سڑکوں کی جدید کاری کے لئے ہماچل پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) کا بھی آغاز کریں گے۔ ریاست کے 15سرحدی اور دور دراز کے بلاکوں میں 440کلو میٹر سڑکوں کی جدید کاری کے لئے مرکزی سرکار نے 420کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.