وزیر اعظم تلنگانہ میں 13500 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم، ناگپور-وجے واڑہ اقتصادی کوریڈور سے متعلق اہمیت کے حامل متعدد سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم، بھارت مالا پری یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے حیدرآباد – وشاکھاپٹنم سے متعلق سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم، کلیدی نوعیت کے تیل اور گیس پائپ لائن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم، حیدرآباد (کاچے گوڈا)- رائے چور –حیدرآباد (کاچے گوڈا)افتتاحی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2023 کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم سہ پہر لگ بھگ2 بجکر 15 منٹ پر محبوب نگر ضلع پہنچیں گے، جہاں وہ سڑک، ریل، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اعلیٰ تعلیم جیسے اہم شعبوں میں 13500 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے  ایک ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

ملک بھر میں جدید سڑک بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کو رفتار عطا کرنے والے ایک قدم کے طورپر، اس پروگرام کے دوران متعدد سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ناگپور- وجے واڑہ اقتصادی راہداری کے حصے کے طور پر کلیدی نوعیت کے سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں قومی شاہراہ- 163 جی کے  وارنگل سے کھمم سیکشن تک 108 کلو میٹر طویل  چار لین والی  ایکسس کنٹرولڈ یعنی محدود رسائی والی گرین فیلڈ شاہراہ اور قومی شاہراہ -163 جی کے  کھمم سے وجے واڑہ سیکشن تک  90 کلو میٹر طویل چار لین والی ایکسس کنٹرول یعنی محدود رسائی والی گرین فیلڈ شاہراہ  شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ تقریباً 6400 کروڑ روپئے کی کل لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے۔ ان پروجیکٹوں کی بدولت وارنگل اور کھمم کے درمیان سفر کا فاصلہ لگ بھگ 14 کلو میٹر کم ہوجائے گا جبکہ کھمم اور وجے واڑہ کے درمیان اس فاصلے میں لگ بھگ 27 کلو میٹر کی کمی آئے گی۔

وزیر اعظم  ایک سڑک پروجیکٹ- این ایچ -365 بی بی  کے سوریہ پیٹھ سے کھمم سیکشن تک59 کلو میٹر طویل سڑک کو چار لین والی کرنے، کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ پروجیکٹ تقریباً 2460 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ حیدرآباد-وشاکھاپٹنم راہداری کا ایک حصہ ہے اور اسے بھارت مالا پری یوجنا کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی بدولت  کھمم ضلع اور آندھراپردیش کے ساحلی خطوں تک بہتر کنیکٹی ویٹی فراہم ہوگی۔

اس پروجیکٹ کے دوران، وزیر اعظم500 کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت سے تعمیر کی گئی جکلیر – کرشنا نیو ریلوے لائن  کے 37 کلو میٹر حصے کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس نئے ریل لائن سیکشن کی بدولت  نارائن پیٹھ کے پسماندہ ضلع کے علاقوں کو پہلی مرتبہ ریلوے کے نقشے پر لایا جاسکے گا۔ وزیر اعظم  کرشنا اسٹیشن سے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد (کاچے گوڈا) – رائے چور – حیدرآباد (کاچے گوڈا) سیکشن پرافتتاحی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ ٹرین سروس تلنگانہ میں حیدرآباد رنگاریڈی، محبوب نگر، نارائن پیٹھ اضلاع اور کرناٹک میں رائے چور ضلع کو آپس میں جوڑ ے گی۔ یہ ٹرین سروس  محبوب نگر اور نارائن پیٹھ کے پسماندہ ضلعوں میں بہت سے نئے علاقوں کو پہلی مرتبہ ریل کنیکٹی ویٹی فراہم کرے گی، جس سے خطے کے طلبا، روزانہ آمد ورفت کرنے والے مسافروں، مزدوں اور مقامی ہتھ کرگھہ صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

ملک میں لاجسٹکس یعنی متعلقہ ضروری سازوسامان اور خدمات کی اثر انگیزی کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے، اس پروگرام کے دوران اہمیت کے حامل تیل اور گیس پائپ لائن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ’’ہاسن-چیرلاپلی ایل پی جی پائپ لائن پروجیکٹ‘‘ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ کرناٹک میں ہاسن سے لے کر چیرلاپلی (حیدرآباد کا ایک مضافاتی علاقہ) تک  تقریباً 2170 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس ایل پی جی پائپ لائن  کی بدولت،  خطے میں ایل پی جی کی نقل وحمل اور تقسیم کے کام کو ایک محفوظ، کفایتی، کم لاگت والے اور ماحولیات کے لیے سازگار طریقے سے انجام دیا جاسکے گا۔ وزیر اعظم کرشنا پٹنم سے حیدرآباد (ملکاپور) تک بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کی ملٹی پروڈکٹ پیٹرولیم پائپ لائن کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ 425 کلو میٹر طویل پائپ لائن 1940 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ اس پائپ لائن کی بدولت خطے میں  پیٹرولیم مصنوعات کا ایک محفوظ، تیز تر ، موثر اور ماحولیات کے لیے سازگار طریق کار  اور طرزفراہم ہو گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی حیدرآباد یونیورسٹی کی پانچ نئی عمارتوں یعنی اسکول آف ایکنامکس؛ اسکول آف میتھ میٹکس اینڈ اسٹیٹ اسٹکس؛ اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز؛ لیکچر ہال کمپلیکس – III اور سروجنی نائیڈ اسکول آف آرٹس اینڈ کمیونی کیشن (انیکسی) کا بھی افتتاح کریں گے۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو تازہ ترین بنانا، طلبا اور فیکلٹی کو  بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."