وزیر اعظم جناب نریندر مودی ،   08 سے 10 جولائی 2024 ء کو روسی فیڈریشن اور جمہوریہ آسٹریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم ،  روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ، 22 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لیے  ،   08 سے 09 جولائی 2024 ء کو ماسکو   کا دورہ کریں   گے۔  دونوں رہنما  ، دونوں ممالک کے  مابین کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے عصری علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے بعد  ، وزیر اعظم   09 سے 10 جولائی 2024 ء کے دوران   آسٹریا  جائیں  گے۔ یہ 41 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ وہ جمہوریہ آسٹریا کے صدر  جناب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے     اور آسٹریا کے  چانسلر  جناب کارل نیہامر سے بات چیت  کریں گے ۔   وزیر اعظم اور  چانسلر  ، ہندوستان اور آسٹریا کے کاروباری رہنماؤں سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم ماسکو کے ساتھ ساتھ  ، ویانا میں  بھی ،  ہندوستانی برادری کے ارکان سے  بھی بات چیت کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi