وزیر اعظم 5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے
کثیر مقصدی سڑک اور ریل سیکٹر کے پروجیکٹس کنیکٹیویٹی کو فروغ دیں گے اور تجار ت اور کامرس کے لئے سہولت بھی پیدا کریں گے
وزیر اعظم ادے پور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس جائیں گے اور سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم ناتھاواڑا میں شری ناتھ جی مندر جائیں گے اور صبح تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر  وہ ناتھ واڑا میں مختلف ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، سہ پہرتقریباً سوا تین  بجے، وزیر اعظم ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس  بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم ناتھ واڑا میں پی ایم

وزیر اعظم5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ان منصوبوں کی توجہ خطے میں  بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے پر ہوگی۔ سڑک اور ریلوے کے شعبے کے منصوبے سامان اور خدمات کی نقل و حرکت میں بھی سہولت فراہم کریں گے، اس طرح  کامرس اورتجارت  کو فروغ ملے گا اور خطے کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔

وزیر اعظم  راجسمند اور ادے پور میں دو لین  کے لئے  اپ گریڈیشن کے لیے سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم عوام کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ادے پور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ گیج کنورژن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور راجسمند میں ناتھ واڑا سے ناتھ واڑا ٹاؤن تک  ایک نئی لائن کے قیام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید برآں، وزیر اعظم قوم کوتین قومی شاہراہ پروجیکٹس وقف کریں گے، جن میں 114 کلومیٹر طویل چھ لین والی  ادے پور سے  قومی شاہراہ این ایچ48 کے شاملا جی سیکشن؛قومی شاہراہ 25 کے بار-بلارا-جودھ پور سیکشن کو پختہ  کرنے کے ساتھ4 لین  کو  110 کلومیٹر طویل اورچوڑااور  مستحکم کرنے کے علاوہ قومی شاہراہ ای 58   کے سیکشن کے ساتھ 47 کلومیٹر دو لین لین شامل ہیں۔

وزیر اعظم برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس میں

وزیر اعظم کی خصوصی توجہ پورے ملک میں روحانی تجدید کو تحریک دینے پر مرکوز ہے۔ان  کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل اسپتال، شیومنی اولڈ ایج ہوم کے دوسرے مرحلے اور نرسنگ کالج کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل ہسپتال ابو روڈ میں قائم کیا جائے گا جو 50 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا اور خاص طور پر خطے کے غریبوں اور قبائلی لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.