وزیر اعظم جناب نریندر مودی5 اکتوبر 2023 کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم جودھ پور ہوائی اڈے پرجدید نوعیت کی نئی ٹرمینل عمارت کی ترقی کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔480کروڑ روپے کی کل لاگت سے تیار کی جانے والی نئی ٹرمینل عمارت تقریباً 24000مربع میٹر کے رقبے میں تیار کی جائے گی اور اسے پیک آورس کے دوران 2500مسافروں کے لئے خدمات فراہم کرنے کی خاطر پوری طرح لیس کیاجائے گا۔یہ سالانہ 35لاکھ مسافروں کوضرورت مہیا کرائے گی۔اس سے کنکٹی ویٹی بہتر ہوگی اور خطے میں سیاحت کو تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم قوم کو آئی آئی ٹی جودھ پور کیمپس بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ جدید نوعیت کا کیمپس1135کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت سے تیار کیا گیا ہے۔یہ اعلیٰ معیار کی کلی تعلیم فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے اور جدید ترین تحقیق اوراختراعی اقدامات میں تعاون کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ ہے۔
راجستھان کی سینٹرل یونیورسٹی میں بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لیےوزیر اعظم ‘سینٹرل انسٹرومینٹیشن لیبارٹری’، اسٹاف کوارٹرز اور ‘یوگا اینڈ اسپورٹس سائنسز کی عمارت’ قوم کو وقف کریں گے۔ وہ سنٹرل لائبریری600 افراد کی گنجائش والے ہاسٹل اور سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان میں طلباء کے لیے کھانے کی سہولت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
راجستھان میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ وزیر اعظم قومی شاہراہ-125اےپر جودھپور رنگ روڈ کے کاروار سے ڈانگیا واس سیکشن کو چار لین کرنے سمیت کئی سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں بلوترا کے بڑے شہری حصوں کو جالور (قومی شاہراہ-325)کے راستے سندیراؤ سیکشن سے جوڑنے کے لیے سات بائی پاسوں کی تعمیر اور قومی شاہراہ-25 کے پچ پدرا-باگنڈی سیکشن کو چار لین بنانا شامل ہے۔ یہ سڑک پروجیکٹ تقریباً 1475 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے بنائے جائیں گے۔ جودھ پور رِنگ روڈ سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبے تجارت کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں رابطوں کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
وزیر اعظم راجستھان میں دو نئی ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ان میں ایک نئی ٹرین - رونیچا ایکسپریس - جیسلمیر کو دہلی سے جوڑنے والی اور مارواڑ جنکشن-کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی ایک نئی ہیریٹیج ٹرین شامل ہے۔ رونیچا ایکسپریس جودھپور، دیگانہ، کچمان سٹی، پھولیرا، رنگاس، شریمدھوپور، نیم کا تھانہ، نارنول، اٹیلی، ریواڑی سے گزرے گی، قومی راجدھانی کے ساتھ تمام قصبوں کے رابطے کو بہتر بنائے گی۔ مارواڑ جنکشن-کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی نئی ہیریٹیج ٹرین سیاحت کو فروغ دے گی اور خطے میں روزگارکےمواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ دو دیگر ریل منصوبے بھی وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں 145 کلومیٹر لمبی ‘دیگانا-رائے کا باغ’ ریل لائن اور 58 کلومیٹر لمبی‘دیگانا-کچمن سٹی’ ریل لائن کو دوگنا کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔
وزیراعظم راجستھان میں :
حکومت ہند کی جانب سے رانی دُرگا وتی کی پیدائش کی500ویں صد سالہ تقریبات پورے جوش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔تقریبات منانے سے متعلق اعلان وزیر اعظم کی جانب سے جولائی 2023 میں مدھیہ پردیش میں شہڈول کے ان کے دورے کے دوران کیا گیاتھا۔ انہوں نے اس سال کے تاریخی یوم آزادی کے دوران لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس اعلان کو دوہرایاتھا۔ ان تقریبات کے مطابق وزیر اعظم ویرانگنا رانی دُرگاوتی اسمارک اور اُدیان کی بھومی پوجن کریں گے۔
جبل پور میں تقریباً 100کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا ویرانگنا رانی دُرگا وتی اسمارک اور اُدیان تقریباً 21ایکڑ رقبے کا احاطہ کرے گا۔ یہ رانی دُرگاوتی کے 52فٹ اونچے کانسے کی مجسمے کی نمائش کرے گا۔ اس میں رانی دُرگاوتی کی شجاعت اور بہادری سمیت گونڈوانہ خطے کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لئے ایک شاندار میوزیم ہوگا۔یہ گونڈ کے لوگوں اور دیگر قبائلی طبقوں کے رہنے کے طور طریقے ، ثقافت، کھانے پینے اور آرٹ کو بھی اُجاگر کرے گا۔ ویرانگنا رانی دُرگاوتی اسمارک اور اُدیان کے حدود میں کثیر پارک اور باغات ، نیز طبی پلانٹ کے لئے ایک گارڈن، ناگ پھنی کا گارڈن، راک گارڈن کے علاوہ دیگر باغات بھی ہوں گے۔
رانی دُرگاوتی16ویں صدی کے وسط میں گونڈوانہ کی حکمراں ملکہ تھیں۔ انہیں ایک بہادر ، نڈر اور ہمت والی سپاہی کے طورپر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے مغلوں کے خلاف آزادی کے لئے جنگ کی۔
مدھیہ پردیش کے اندور میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم کے ‘سب کے لیے مکان’ فراہم کرنے کے وژن کو تقویت ملے گی۔ پردھان منتری آواس یوجنا - اربن کے تحت تقریباً 128 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ، اس پروجیکٹ سے 1000 سے زیادہ مستفید کنبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ‘پری فیبریکیٹڈ سینڈوچ پینل سسٹم ود پری انجینئرڈ اسٹیل سٹرکچرل سسٹم’ کو استعمال کرتا ہے تاکہ تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ معیاری مکانات کی تعمیر کی جا سکے ساتھ ہی ساتھ تعمیراتی وقت میں کافی حد تک کمی بھی کی جاسکے۔
انفرادی گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کے صاف اور مناسب پانی کی فراہمی کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں، منڈلا، جبل پور اور ڈنڈوری اضلاع میں 2350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم سیونی ضلع میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے جل جیون مشن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ریاست کے چار اضلاع میں ان پروجیکٹوں سے مدھیہ پردیش کے تقریباً 1575 دیہات کے باشندوں کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف بھی کریں گے۔ وزیر اعظم این ایچ 346 کی جھارکھیڑا-بیراسیا-ڈھولکھیڈی کو جوڑنے والی سڑک کی اپ گریڈیشن سمیت بہت سے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بالاگھاٹ کی چار لیننگ این ایچ- 543 کا گونڈیا سیکشن۔ رودھی اور دیشگاؤں کو جوڑنے والے کھنڈوا بائی پاس کی چار لیننگ؛ این ایچ 47 کے تیماگاؤں سے چیچولی سیکشن تک چار لیننگ؛ بورےگاؤں سے شاہ پور کو جوڑنے والی سڑک کی چار لیننگ؛ اور شاہ پور کو مکتی نگر سے جوڑنے والی سڑک کو چار لین والی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم این ایچ 347 سی کے خلگھاٹ سے سروردیولا کو جوڑنے والی سڑک کی اپ گریڈیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم 1850 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں کٹنی - وجے سوٹا (102 کلومیٹر) اور مارواسگرام - سنگرولی (78.50 کلومیٹر) کو جوڑنے والی ریل لائن کو دوگنا کرنا شامل ہے۔ یہ دونوں پروجیکٹ کٹنی - سنگرولی سیکشن کو جوڑنے والی ریل لائن کو دوگنا کرنے کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ یہ پروجیکٹس مدھیہ پردیش میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے اور ریاست میں تجارت اور سیاحت کو فائدہ پہنچائیں گے۔
وزیر اعظم وجئے پور - اورائیاں - پھول پور پائپ لائن پروجیکٹ قوم کو وقف کریں گے۔ 352 کلومیٹر لمبی پائپ لائن 1750 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ وزیر اعظم ممبئی، ناگپور، جھارسوگوڈا پائپ لائن پروجیکٹ کے ناگپور جبل پور سیکشن (317 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ گیس پائپ لائن منصوبے صنعتوں اور گھروں کو صاف اور سستی قدرتی گیس فراہم کریں گے اور ماحول میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی جانب ایک قدم ثابت ہوں گے۔ وزیر اعظم جبل پور میں ایک اشیاء کو بوتلوں میں محفوظ کرنے کا نیاپلانٹ بھی قوم کے نام وقف کریں گے جو تقریباً 147 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔
صبح تقریباً 11:15 بجے جودھ پور، راجستھان میں وزیر اعظم سڑک، ریل، ہوا بازی، صحت اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 03:30 بجے، وزیر اعظم جبل پور، مدھیہ پردیش پہنچیں گے، جہاں وہ سڑک، ریل، گیس پائپ لائن، ہاؤسنگ اور پینے کا صاف پانی جیسے شعبوں میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قومی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے لیے وقف کریں گے۔
وزیر اعظم راجستھان میں
وزیر اعظم راجستھان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جودھپور میں 350 بستروں والا ‘ٹراما سینٹر اور کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک’ اور پردھان منتری – آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت سات کریٹیکل کیئر بلاکس شامل ہیں جو پورے راجستھان میں تیار کیے جائیں گے۔ ایمس جودھپور میں ’ٹروما، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر‘ کے لیے مربوط مرکز کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس میں مختلف سہولیات جیسے زخموں کا علاج ، تشخیص، ڈے کیئر، وارڈز، پرائیویٹ کمرے، ماڈیولر آپریٹنگ تھیٹر، آئی سی یو اور ڈائیلاسز کے علاقے شامل ہوں گے۔ یہ مریضوں کو کثیر الجہتی اور جامع دیکھ بھال فراہم کرکے صدمے اور ہنگامی صورت حال کے انتظام میں ایک جامع نقطہ متعارف کرائے گا۔ راجستھان بھر میں سات کریٹیکل کیئر بلاکس ریاست کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے ضلعی سطح کے اہم نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیں گے۔