دہلی۔امرتسر۔کٹرا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، اس سے دہلی سے امرتسر اور دہلی سے کٹرا کے سفر میں لگنے والا وقت آدھا ہوجائے گا
اہم مذہبی مراکز تک رسائی میں اضافے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، سکھوں کے اہم مذہبی مقامات تک کنکٹی وٹی کو بہتر بنایا جائے گا، ویشنو دیوی تک پہنچنے کو بھی آسان بنایا جائے گا
چار اہم قومی شاہراہوں کو جوڑنے کے لیے امرتسر ۔ اونا سیکشن کا 4 لین میں اپ گریڈیشن کیا جائے گا
اسٹریٹجک مکیریاں ۔ تلواڑہ نئی براڈ گیج ریل لائن کے لئے سنگ بنیاد رکھا جائے گا، اس کے ذریعہ علاقے کو آل ویدر کنکٹی وٹی فراہم کی جائے گی
ملک کے تمام حصوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرانے کی وزیر اعظم کی کوششوں کے مطابق خطے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑا فروغ ملے گا
فیروز پور میں پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر اور کپورتھلا اور ہوشیار پور میں دو میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری 2022 کو فیروز پور، پنجاب کا دورہ کریں گے اور دوپہر تقریبا ایک  بجے  42750 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے  کئی  ترقیاتی پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں  میں دہلی۔امرتسر۔ کٹرا ایکسپریس وے،امرتسر ۔اونا سیکشن کو چار لین کا بنانا، مکیریاں۔  تلواڑہ نئی براڈ گیج ریلوے لائن؛ فیروز پور میں پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر اور کپورتھلا اور ہوشیار پور میں دو نئے میڈیکل کالج شامل ہیں۔

ملک بھر میں  کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کی وزیر اعظم کی مسلسل کوشش سے پنجاب  ریاست میں  قومی شاہراہوں کی ترقی سے متعلق کئی  اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں 2014 میں ریاست میں قومی شاہراہوں کی کل لمبائی جو تقریباً 1700 کلومیٹر  تھی 2021 میں دوگنی سے بھی زیادہ  بڑھ کر  4100 کلومیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایسی  کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے  پنجاب میں دو بڑے روڈ کوریڈورز  کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ یہ  بھی اہم مذہبی مراکز تک رسائی میں اضافے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے لئے  ایک قدم ہوگا۔

تقریبا  39500 کروڑ روپے کی مجموعی  لاگت سے تیار 669 کلومیٹر طویل دہلی۔ امرتسر۔ کٹرا ایکسپریس وے کیا جائے گا۔ اس سے دہلی سے امرتسر اور دہلی سے کٹرا کے سفر میں لگنے والا  وقت آدھا  ہو جائے گا۔ گرین فیلڈ ایکسپریس وے  سلطان پور لودھی، گوئندوال صاحب، کھدور صاحب، ترن تارن میں سکھوں کے اہم مذہبی مقامات  اور کٹرا میں ہندوؤں کے مقدس مقام  ویشنو دیوی کو کنکٹ کرے گا۔ یہ ایکسپریس وے تین ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں و کشمیر  میں اہم اقتصادی مراکز  مثلاًانبالہ، چنڈی گڑھ، موہالی، سنگرور، پٹیالہ، لدھیانہ، جالندھر، کپورتھلا، کٹھوعہ اور سانبا کو بھی جوڑے گا۔

امرتسر۔اونا سیکشن کی چار لین کا  بنانے کا کام  تقریباً 1700 کروڑ کی لاگت سے کیا جائے گا۔ یہ  77 کلو میٹر لمبا سیکشن امرتسر تا بھوٹا کے بڑے کوریڈور کا ایک  حصہ ہے جو کہ  شمالی پنجاب اور ہماچل پردیش تک  گیا ہے، جو کہ چار اہم قومی شاہراہوں  یعنی امرتسر۔ بھٹنڈا۔ جام نگر اقتصادی کوریڈور، دہلی۔ امرتسر۔کٹرا ایکسپریس وے، نارتھ ساؤتھ کوریڈور اور کانگڑا۔ ہمیر پور۔ بلاسپور۔ شملہ  کوریڈور کو کنکٹ کرے گا۔ اس سے گھومن، شری ہرگوبند پور اور پل پکتا ٹاؤن (یہاں پر مشہور گرودوارہ پل پکتا صاحب واقع ہے) میں مذہبی مقامات کی کنکٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم مکیریاں اور تلواڑہ کے درمیان  تقریباً 27 کلومیٹر لمبی  ایک نئی براڈ گیج ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو  410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ یہ ریلوے لائن نانگل ڈیم ۔ دولت پور چوک ریلوے سیکشن کی ایک توسیع ہوگی۔ یہ ریلوے لائن علاقے میں  ٹرانسپورٹیشن کا ایک آل ویدر ذریعہ  فراہم کرائے گی۔اس  پروجیکٹ کی  اسٹریٹجک اہمیت بھی ہے کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے لیے ایک متبادل روٹ  کے طور پر کام کرے گا، جوکہ  مکیریاں میں موجودہ جالندھر۔ جموں ریلوے لائن  کو جوڑے گا۔ یہ  پروجیکٹ خصوصی طور پر  پنجاب  میں  ہوشیار پور اور ہماچل پردیش میں  اونا کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سے علاقے  میں سیاحت کو فروغ ملے گا  اور  یہ پہاڑی مقامات کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے مقامات کے لئے بھی  آسان کنکٹی وٹی فراہم کرائے گا۔

ملک کے تمام حصوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کی وزیر اعظم کی کوشش کے مطابق پنجاب کے تین قصبوں میں نئے میڈیکل انفراسٹرکچر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ فیروز پور میں 100 بستروں والا پی جی آئی سیٹلائٹ سنٹر، 490 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ انٹرنل میڈیسن، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، پلاسٹک سرجری، نیورو سرجری، آبسٹیٹرک اور گائناکالوجی، پیڈیاٹرکس، آپتھیلمولوجی، ای این ٹی اور سائیکیاٹری۔ ڈرگ ڈی ایڈکشن سمیت 10  اسپیشالیٹیز میں خدمات فراہم کرائے گا۔ یہ سیٹلائٹ سینٹر فیروز پور اور قریبی علاقوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرائے گا۔

کپورتھلا اور ہوشیار پور میں دو میڈیکل کالج تیار کیے جائیں گے  جن میں سے ہر ایک پر تقریباً 325 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور ان صلاحیت  تقریباً 100 سیٹوں کی ہوگی۔ یہ  کالج  مرکز  کی اسپانسرڈ اسکیم ’ڈسٹرکٹ /ریفرل ہاسپٹل کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کا قیام‘کے  مرحلہ III میں  منظوری  کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت پنجاب کے لئے مجموعی طور پر  تین میڈیکل کالج منظوری  کئے گئے ہیں۔ میں ایس اے ایس نگر میں مرحلہ 1منظورکیا گیا  کالج  کام کر نے لگا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government