پونے میں شہری نقل و حرکت کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا منصوبہ ؛ اس منصوبے کا سنگ بنیادوزیر اعظم نے 2016 میں رکھا تھا
وزیر اعظم پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے
وزیر اعظم متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، آر کے لکشمن آرٹ گیلری میوزیم کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم سمبایوسس یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 مارچ 2022 کو پونے کا دورہ کریں گے اور پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں شری چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ یہ مجسمہ 1850 کلو گرام گن میٹل سے بنا ہے اور اس کی اونچائی تقریباً 9.5 فٹ ہے۔

وزیر اعظم صبح تقریباً 11:30 بجے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ پونے میں شہری نقل و حرکت کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی  ایک کوشش ہے۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے 24 دسمبر 2016 کو رکھا تھا۔ وزیر اعظم کل 32.2 کلومیٹر کے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کے 12 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح کریں گے۔ یہ پورا پروجیکٹ 11,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ وہ گروارے میٹرو اسٹیشن پر نمائش کا افتتاح اور معائنہ بھی کریں گے اور وہاں سے آنند نگر میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے۔

دوپہر 12 بجے کے قریب وزیر اعظم متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ مولا-موتھا ندی کے پروجیکٹوں کی بحالی اور آلودگی میں کمی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 1080 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے ندی کے 9 کلومیٹر رقبے کی تجدید نو کی جائے گی ۔ اس میں ندی کے کناروں کی حفاظت، سیوریج نیٹ ورک، عوامی سہولیات، کشتی رانی کی سرگرمی وغیرہ جیسے کام شامل ہوں گے۔ مولا-موتھا ندی کی آلودگی کو کم کرنے کے منصوبے پر 1470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے "ایک شہر ایک آپریٹر" کے تصور پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت کل 11 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے، جن کی مجموعی صلاحیت تقریباً 400 ایم ایل ڈی ہوگی۔ بنیر میں وزیر اعظم 100 ای بسوں اور ای بس ڈپو کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم پونے کے بالی واڑی میں تعمیر شدہ آر کے لکشمن آرٹ گیلری میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ میوزیم کی سب سے بڑی توجہ مالگوڈی گاؤں پر مبنی ایک چھوٹا ماڈل ہے جسے آڈیو ویژول ایفیکٹ کے ذریعہ مزید بہتر بنایا جائے گا۔ میوزیم میں نمائش کے لیے کارٹونسٹ آر کے لکشمن کے تیار کردہ کارٹون پیش کیے جائیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 1:45 بجے، وزیر اعظم سمبایوسس یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریب کا آغاز کریں گے۔  

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”