وزیر اعظم سمبل پور، اڈیشہ میں 68,000 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے، اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے
قدرتی گیس، کوئلہ اور بجلی پیدا کرنے والے متعدد منصوبوں کے افتتاح، وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنےکے ذریعے توانائی کے شعبے کو بڑا فروغ ملے گا
سڑک، ریلوے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا جائے گا
وزیر اعظم سمبل پور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کا فن تعمیر سیلاشری پیلس سے متاثر ہے
وزیر اعظم گوہاٹی میں 11,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم کامکھیا مندر جانے والے یاتریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماں کامکھیا دیویا پریوجنا کا سنگ بنیاد رکھیں گے
گوہاٹی میں کھیلوں اور طبی بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے منصوبے کلیدی توجہ کے شعبے ہوں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3-4 فروری 2024 کو اڈیشہ اور آسام کا دورہ کریں گے۔

(تین) 3 فروری کو، تقریباً  سوا دو بجے ، وزیر اعظم سمبل پور، اڈیشہ میں ایک عوامی پروگرام کے دوران 68,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،افتتاح کریں گے،  اور انہیں قوم کے نام قف کریں گے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم آسام جائیں گے۔ 4 فروری کو صبح تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم گوہاٹی میں ایک عوامی پروگرام کے دوران 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی اقدامات کا افتتاح  کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 وزیراعظم سمبل  پور میں

ملک کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، اڈیشہ کے سمبل پور میں عوامی پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد سے اور متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، افتتاح کیا جائے گا،  اورقوم کے تئیں وقف  کیاجائے گا۔

وزیر اعظم ‘جگدیش پور-ہلدیہ اور بوکارو-دھامرا پائپ لائن پروجیکٹ (جے ایچ بی ڈی پی ایل) کے ’ دھامرا - انگول پائپ لائن سیکشن‘ (412 کلومیٹر) کا افتتاح کریں گے۔ ‘پردھان منتری اُرجا گنگا’ کے تحت 2450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا یہ پروجیکٹ اڈیشہ کو نیشنل گیس گرڈ سے جوڑے گا۔ وزیر اعظم ممبئی-ناگپور-جھارسوگوڈا پائپ لائن کے ‘ ناگپور جھارسوگوڈا قدرتی گیس پائپ لائن سیکشن’  (692 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ، جو 2660 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں قدرتی گیس کی دستیابی کو بہتر بنائے گا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 28,980 کروڑ کے متعدد پاور پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اُنہیں  قوم کو وقف کریں گے ۔ قوم کے لیے وقف کیے جانے والے پروجیکٹوں میں اوڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں این ٹی پی سی دارلیپالی سپر تھرمل پاور اسٹیشن (x8002میگاواٹ) اور این ایس پی سی ایل  راؤرکیلا پی پی- II توسیعی پروجیکٹ (1x250میگاواٹ) شامل ہیں۔ وہ اوڈیشہ کے انگول ضلع میں این ٹی پی سی تلچر تھرمل پاور پروجیکٹ، اسٹیج III-- 2x660)  میگاواٹ) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پاور پروجیکٹ اوڈیشہ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ریاستوں کو بھی کم لاگت بجلی فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نیویلی لگنائٹ کارپوریشن (این ایل سی) تلبیرا تھرمل پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی مالیت 27000 کروڑ سے زیادہ ہے۔ آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو تقویت دیتے ہوئے، یہ جدید ترین پروجیکٹ قابل بھروسہ، سستی اور چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرے گا اور ملک کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ کے کوئلے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے جن میں فرسٹ میل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹس شامل ہیں - انگول ضلع میں تلچر کول فیلڈز میں بھونیشوری فیز-1 اور لاجکورا ریپڈ لوڈنگ سسٹم (آر ایل ایس) تقریباً 2145 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ یہ پروجیکٹ اوڈیشہ سے خشک ایندھن کے معیار اور سپلائی کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعظم  اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں 550 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونے والی آئی بی ویلی واشری کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ کوالٹی کے لیے کوئلے کی پروسیسنگ میں ایک مثالی تبدیلی کو نشان زد کرے گا، جو جدت اور پائیداری کی نشاندہی کرے گا۔ وزیر اعظم 878 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کردہ جھارسوگوڈا-برپالی-سردیگا ریل لائن فیز-1 کے 50 کلومیٹر طویل دوسرے ٹریک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم تقریباً 2110 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تیار کیے گئے قومی شاہراہوں کے سڑک کے شعبے کے تین منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں  این ایچ 215 (نیا  این ایچ نمبر 520) کے رمولی-کوئیڈا سیکشن کی چار لیننگ،  این ایچ 23 (نیا این ایچ نمبر 143) کے برہمیترا پور-برہمنی بائی پاس اینڈ سیکشن کو چار لین اور این ایچ 23 (نیا این ایچ نمبر 143) کے برہانی بائی پاس اینڈ-راجامونڈا سیکشن کو چار لین کرنا شامل ہے۔ ان منصوبوں سے مربوط کاری  میں اضافہ ہوگا اور خطے کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

مزید برآں، وزیر اعظم تقریباً 2146 کروڑ روپے کے ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وہ سمبل پور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کا فن تعمیر سیلاشری محل سے متاثر ہے۔ وہ سمبل پور-تلچر ڈبلنگ ریلوے لائن (168 کلومیٹر) اور جھارتربھا کو سون پور نئی ریلوے لائن (21.7 کلومیٹر) کے لیے وقف کریں گے، جس سے خطے میں ریل نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم پوری-سونی پور-پوری ہفتہ وار ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے، جس سے خطے میں ریل مسافروں کے لیے رابطہ بہتر ہو گا۔

وزیر اعظم آئی آئی ایم سمبل پور کے مستقل کیمپس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ جھارسوگوڈا ہیڈ پوسٹ آفس ہیریٹیج بلڈنگ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

گوہاٹی میں وزیراعظم

وزیراعظم گوہاٹی میں 11,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

زیارت گاہوں کا دورہ کرنے والے لوگوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا وزیر اعظم کا کلیدی توجہ کا مرکز  رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اٹھائے گئے ایک اور قدم کی شکل  میں، جن کلیدی پروجیکٹوں کا وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے، ان میں سے ایک ماں کامکھیا دیویا پریوجنا (ماں کامکھیا رسائی کوریڈور) بھی شامل ہے، جسے شمال مشرقی علاقے کے لیے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام (پی ایم- دی ای وی آئی این ای) اسکیم کے تحت منظور کیا گیا ہے ۔ یہ کامکھیا مندر جانے والے یاتریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم  3400 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔  جس کے تحت 38 پلوں سمیت 43 سڑکوں کو جنوبی ایشیا سب ریجنل اکنامک کوآپریشن(ایس اے ایس ای سی) کوریڈور کنیکٹیویٹی کے حصے کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم چار لین والے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، یعنی ڈولاباری سے جموگوری اور بسوناتھ چاریالی سے گوہپور۔ یہ پروجیکٹ ایٹا نگر سے رابطے کو بہتر بنانے اور خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔

خطے میں کھیلوں کی زبردست صلاحیت کو بروئے کار لانے کے مقصد سے، وزیر اعظم ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں چندر پور میں ایک بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس اسٹیڈیم اور نہرو اسٹیڈیم کو فیفا کے معیاری فٹ بال اسٹیڈیم کے طور پر اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔

وزیر اعظم گوہاٹی میڈیکل کالج اور ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ کریم گنج میں میڈیکل کالج کی ترقی کا سنگ بنیاد بھی وہ رکھیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi extends Hanukkah greetings to Benjamin Netanyahu
December 25, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended Hanukkah greetings to Benjamin Netanyahu, the Prime Minister of Israel and all the people across the world celebrating the festival.

The Prime Minister posted on X:

“Best wishes to PM @netanyahu and all the people across the world celebrating the festival of Hanukkah. May the radiance of Hanukkah illuminate everybody’s lives with hope, peace and strength. Hanukkah Sameach!"

מיטב האיחולים לראש הממשלה
@netanyahu
ולכל האנשים ברחבי העולם חוגגים את חג החנוכה. יהיה רצון שזוהר חנוכה יאיר את חיי כולם בתקווה, שלום וכוח. חג חנוכה שמח