وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 دسمبر کو میگھالیہ اور تری پورہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 10:30 بجے شیلانگ میں واقع اسٹیٹ کنونشن سینٹر میں شمال مشرقی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں، صبح تقریباً 11:30 بجے ، موصوف شیلانگ میں منعقدہ ایک عوامی جلسے کے دوران مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں موصوف اگرتلا کاسفرکریں گے جہاں وہ دوپہر تقریباً 2:45 بجے ایک عوامی جلسے میں شرکت کریں گے، اور مختلف کلیدی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم میگھالیہ میں
وزیر اعظم شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔ کونسل کا رسمی طور پر آغاز 7 نومبر 1972 میں ہواتھا ۔ این ای سی نے شمال مشرقی خطے کی سماجی – اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کیا اور اس خطے کی تمام تر ریاستوں میں مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں اور دیگر ترقیاتی پہل قدمیوں کو تعاون فراہم کیا۔ اس نے خصوصاً تعلیم، صحت، کھیل کود، آبی وسائل، زراعت، سیاحت، صنعت اور دیگر شعبوں میں بیش قیمتی سرمایہ اور سماجی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرانے میں مدد کی۔
وزیر اعظم ایک عوامی تقریب کے دوران، 2450 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر مختلف النوع پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
خطے میں ٹیلی کام کنکٹیویٹی کو مزید تقویت بہم پہنچانے کے مقصد سے ایک قدم کے طور پر وزیر اعظم 4جی موبائل ٹاورس کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن میں سے 320 مکمل ہو چکے ہیں اور تقریباً 890 زیرتعمیر ہیں۔ موصوف اُمساولی میں آئی آئی ایم شیلانگ کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم شیلانگ – دینگپاسو سڑک کا افتتاح کریں گے، جو نئی شیلانگ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کے لیے بہتر کنکٹیویٹی فراہم کرے گی اور اس سے شیلانگ میں بھیڑ بھاڑ کم ہوگی۔ وہ تین ریاستوں یعنی میگھالیہ، منی پور اور اروناچل پردیش میں چار دیگر سڑک پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔
موصوف میگھالیہ میں واقع مشروم ڈیولپمنٹ سینٹر میں ایک اسپان لیباریٹری کا افتتاح کریں گے جس کا مقصد مشروم اسپان کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کاشتکاروں و صنعت کاروں کو ہنرمندی تربیت فراہم کرانا ہے۔ وہ میگھالیہ میں شہد کی مکھیوں کے مربوط ترقیاتی مرکز کا بھی افتتاح کریں گے جس کا مقصد صلاحیت سازی اور جدید تکنالوجی کے ذریعہ مدھومکھی پالنے والے کاشتکاروں کے روزگار میں بہتری لانا ہے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم میزورم، منی پور، تری پورہ اور آسام میں 21 ہندی کتب خانوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں چھ روڈ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ تونا میں مربوط میزبانی اور کنونشن سینٹر اور شیلانگ تکنالوجی پارک کے مرحلہ۔2 کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ تکنالوجی پارک مرحلہ۔2 میں تقریباً 1.5 لاکھ مربع فٹ کا تعمیرشدہ رقبہ ہے۔ یہ پیشہ واران کو نئے مواقع فراہم کرائے گا اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ 3000 روزگار بہم پہنچا ئے گا۔مربوط میزبانی اور کنونشن مرکز ایک کنونشن ہب، مہمان خانوں، فوڈ کورٹ، وغیرہ پر مشتمل ہوگا ۔ یہ خطے میں سیاحت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم تری پورہ میں
وزیر اعظم 4350 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف کلیدی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کی خصوصی توجہ اس امر کو یقینی بنانے پر مرتکز رہی ہے کہ ہر کسی کے پاس اپنا مکان ہو۔ خطے میں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پروزیر اعظم ، پردھان منتری آواس یوجنا – شہری اور پردھان منتری آواس یوجنا – دیہی کے تحت گرہ پرویش پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ مکانات، جنہیں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، 2 لاکھ سے زائد مستفیدین پر احاطہ کریں گے۔
سڑک کنکٹیویٹی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزیر اعظم اگرتلا بائی پاس (خائرپور-امتالی)قومی شاہرہ – 08 کو چوڑا کرنے کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس سے اگرتلا شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔ موصوف پی ایم جی ایس وائی III (پردھان منتری گرام سڑک یوجنا) کے تحت 230 کلومیٹر سے زائد کی طوالت کی 32 سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 540 کلو میٹر سے زائد کی طوالت کی 112 سڑکوں کو بہتر بنانے کے کام کا آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم آنند نگر میں ہوٹل مینجمنٹ کے ریاستی ادارے اور اگرتلا میں سرکاری ڈینٹل کالج کا افتتاح بھی کریں گے۔