وزیر اعظم منی پور میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 22 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
ملک کے تمام حصوں میں کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے مطابق 1700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
تقریباً 1100 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے 2350 سے زیادہ موبائل ٹاوروں کو عوام کے لیے وقف کیا جائے گا؛ اس سے موبائل کنکٹی وٹی کو بڑا فائدہ ہوگا
صحت کے شعبے کو بڑا فروغ حاصل گا؛ جدید ترین کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا؛ نئے تیار شدہ 200 بستروں والے کووڈ اسپتال کا افتتاح کیا جائے گا
منی پور کی سب سے بڑی پی پی پی پہل، ’سینٹر فار انویشن ، انوویشن، انکیوبیشن اینڈ ٹریننگ‘کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا؛ اس سے روزگار کے مواقع کو فروغ حاصل ہوگا
منی پور انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا؛ یہ خیال پہلی بار 1990 میں پیش کیا گیا تھا لیکن کئی برسوں تک اسے عملی شکل نہیں دی جا سکی
وزیر اعظم کے منتر ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے مطابق پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے تحت 130 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، جس سے اقلیتی برادریوں کو فائدہ ہوگا
شمال مشرق کی کلی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کئی شعبوں مثلاً پینے کے پانی کی سپلائی، شہری ترقی، ہاؤسنگ، ہینڈلوم اور اسکل ڈیولپمنٹ کو بھی فائدہ ہوگا
ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید سہولیات فراہم کرانے کی وزیر اعظم کی کوشش کے طور پر ، وزیر اعظم تریپورہ میں مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے کی نئی انٹی گریٹیڈ ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم تریپورہ میں مکھیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا اور ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ مشن 100 کا بھی آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جنوری، 2022 کو منی پور اور تریپورہ ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم امپھال میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت  کے 22 ترقیاتی پروجکٹو ں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بناود رکھیں گے۔ اس کے دوپہر تقریبا 2 بجے، اگرتلہ میں، وہ مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے پر نئی انٹی گریٹیڈ ٹرمینل بلڈنگ  کا افتتاح کریں گے اور دو اہم ترقیاتی اقدام کا بھی  آغاز کریں گے۔

وزیراعظم منی پور میں

منی پور میں وزیر اعظم تقریباً 1850 کروڑ روپے  مالیت کے 13 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور تقریباً 2950 کروڑ روپے  مالیت کے 9 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ مختلف شعبوں مثلاً سڑک بنیادی ڈھانچہ، پینے کے پانی کی سپلائی، صحت، اربن ڈیولپمنٹ، ہاؤسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکل ڈیولپمنٹ، آرٹ اور کلچر سے متعلق ہیں۔

کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے ملک گیر پروجیکٹوں کے مطابق، وزیر اعظم پانچ  قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے  سنگ بنیاد رکھیں گے جو کہ 1700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کئے جائیں گے۔  110 کلومیٹر سے زیادہ مجموعی لمبائی والی ان شاہراہوں کی تعمیر خطے میں سڑک  کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہو گی۔ امپھال سے سلچر تک  کی سال بھر بلا روک ٹوک کنکٹی وٹی میں اضافہ کرنے والا  اور ٹریفک کے جام کو کم کرنے والے ایک اور اہم بنیادی ڈھانچہ کا کام   این ایچ  37 پر دریائے براک پر اسٹیل برج کی تعمیر ہے جو کہ  75 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کی گئی ہے۔  اس اسٹیل برج کا افتتاح بھی  پروگرام کے دوران  وزیر اعظم  کے ذریعہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم تقریباً 1100 کروڑ روپے کی لاگت سے  تیار ہونے والے  2387 موبائل ٹاور منی پور کے عوام کے نام وقف کریں گے۔ یہ ریاست کے موبائل کنکٹی وٹی کو مزید فروغ دینے میں ایک بڑا قدم ہوگا۔

ہر ایک گھر کو صاف پینے کا پانی فراہم کرانے کی وزیر اعظم کی کوشش کو ریاست میں پینے کے پانی کی سپلائی  کے  پروجیکٹوں کے افتتاح سے  فروغ حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ان میں 280 کروڑ روپے  مالیت کا ’واٹر ٹرانسمیشن سسٹم آف تھوبل  ملٹی پرپز  پروجیکٹ‘ شامل ہے، جو امپھال سٹی کو پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کرائے گا۔ تیمنگ لونگ ضلع کی دس آبادیوں  کے  رہنے والوں  کو  محفوظ پینے کا  پانی فراہم کرانے کے لیے 65 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا  تمینگ لونگ ہیڈ کوارٹرز کے لیے پانی کے تحفظ کے ذریعہ  پانی کی سپلائی کی اسکیم کا پروجیکٹ  اور 51 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا سینا پتی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر واٹر سپلائی اسکیم کا اضافہ کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ جو علاقے کے باشندوں  کو باقاعدہ پانی کی سپلائی فراہم کرائے گا۔

ریاست میں صحت کے شعبے کو مستحکم کرنے کی ایک  کوشش میں  وزیر اعظم امپھال میں پی پی پی  بنیاد پر تقریباً 160 کروڑ روپے مالیت کے جدید ترین کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ کینسر اسپتال  حیثیت سے زیادہ اخراجات کو کم کرنے میں ریاست کے عوام کے لئے بہت زیادہ مفید ہوگا، کیونکہ عوام  کو کینسر سے متعلق تشخیص اور علاج کرانے  کے لیے ریاست سے باہر جانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ  ریاست میں کووڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم ’’کیامگئی میں 200 بستروں والے کووڈ اسپتال‘‘ کا افتتاح کریں گے جو  کہ  ڈی آر ڈی او کے تعاون سے تقریباً 37 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

بھارت کے شہروں کی تجدید اور کایا پلٹ کرنے کی  وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کی  جانب ایک قدم کے طور پر  ’امپھال اسمارٹ سٹی مشن‘ کے تحت کئی  پروجیکٹوں کی تکمیل ہوگی۔ وزیر اعظم مشن کے تین پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جو کہ  170 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان  میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی)، ’امپھال دریا پر مغربی ریور فرنٹ کی ترقی (فیز I)‘ اور تھنگال بازار میں مال روڈ  کی ترقی (فیز I)  شامل ہیں۔ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) شہر میں کئی ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات فراہم کرائے گا، جن میں  ٹریفک مینجمنٹ، ٹھوس فضلے کا بندوبست اور شہر کی نگرانی شامل ہے۔ مشن کے تحت دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں سے  سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع  پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم ریاست میں تقریباً 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار  کیے جانے والے  ’سینٹر فار انویشن ، انوویشن، انکیو بیشن اینڈ ٹریننگ (سی آئی آئی آئی ٹی)‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ  پروجیکٹ ریاست میں سب سے بڑی پی پی پی  پہل ہے اور اس سے ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے  ساتھ ساتھ  اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کو بھی  فروغ حاصل ہو گا۔

وزیر اعظم ہریانہ کے گڑگاؤں، ہریانہ میں میں منی پور انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس کی تعمیر کے لئے  بھی   سنگ بنیاد  رکھیں گے۔ ہریانہ میں  منی پور کے ایسے  ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کا خیال پہلی بار 1990 میں پیش کیا گیا تھا لیکن پچھلے کئی سالوں سے اسے عملی شکل نہیں دی  جاسکی تھی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ 240 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہو گا اور اس سے ریاست کے  مالا مال  آرٹ اور کلچر کو فروغ  حاصل ہو گا۔ اس کے علاوہ ریاست کی مالا مال  ثقافتی وراثت کو بھی  تقویت  ملے گی۔  وزیر اعظم امپھال میں ری فربیشڈ اور تجدید شدہ گووندا جی ٹیمپل  کا افتتاح کریں گے۔ وہ موئرنگ  میں آئی این اے کمپلیکس کا  افتتاح بھی کریں گے جس میں بھارت  کی تحریک آزادی میں انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) کے اہم کردار کی نمائش کی جائے گی۔

’سب کا ساتھ ،  سب کا وکاس،   سب کا وشواس‘ کے  منتر کے مطابق وزیر اعظم  پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے تحت 130 کروڑ روپے  سے زیادہ مالیت کے 72   پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ پروجیکٹ اقلیتی برادریوں کی کلی  ترقی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی امداد فراہم کرائیں گے۔

ریاست میں ہنڈلوم صنعت کو مضبوط کرنے کے لیے  وزیر اعظم 36 کروڑ مالیت کے دو پروجیکٹوں کا   سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن میں امپھال ایسٹ ڈسٹرکٹ میں  نونگ پوک کاکچنگ میں میگا ہینڈ لوم کلسٹر، جس سے امپھال  ایسٹ ڈسٹرکٹ میں تقریباً 17000 بنکروں کو فائدہ پہنچے گا اور موئرنگ میں ’کرافٹ اینڈ ہینڈلوم ولیج‘ شامل ہے جس سے  موئرنگ اور منسلکہ لوکتک لیک کے  بنکر گھرانوں کی مدد ملے گی اور سیاحت کے  امکانات روشن ہوں گے اور  مقامی عوام  کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔

وزیر اعظم نیو چیکون میں گورنمنٹ ریزیڈینشیل  کوارٹرز کی تعمیر کے لئے  سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جو کہ تقریباً 390 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوں گے۔ یہ جدید سہولیات والی ایک  انٹی گریٹیڈ  ہاؤسنگ کالونی ہوگی۔ وہ ایبودھاؤ مارجنگ، امپھال ایسٹ میں ایک  روپ وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم جن دیگر  پروجیکٹوں  کا افتتاح کریں گے ان میں ہنر مندی کے فروغ میں اضافے کے  بنیادی ڈھانچے (ای ایس ڈی آئی) کے تحت نیا انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)،  کانگ پوکپی اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کی نئی  آفس بلڈنگ شامل ہے۔

وزیراعظم تریپورہ

ریاست کے اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم مہاراجہ بیر بکرم (ایم بی بی) ہوائی اڈے کی نئی  انٹی گریٹیڈ ٹرمینل بلڈنگ  کا افتتاح کریں گے اور کلیدی  پہل مکیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا اور ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ مشن 100 کا آغاز کریں گے۔

تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے کی نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ  ایک جدید ترین عمارت ہے ، جو کہ 30000 مربع میٹر  سے زیادہ رقبے پر پھیلی  ہے۔ اس میں جدید سہولیات ہیں اور جدید ترین آئی ٹی نیٹ ورک  انٹی گریٹیڈ سسٹم بھی لگا ہے۔ نئی ٹرمینل  بلڈنگ کی ترقی ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید سہولیات فراہم کرانے کی وزیر اعظم کی کوشش کے مطابق ہے۔

ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ مشن 100 کا مقصد 100 موجودہ ہائی/ہائر سیکنڈری اسکولوں کو جدید ترین سہولیات اور معیاری تعلیم کے ساتھ ودیا جیوتی اسکولوں میں تبدیل کرکے ریاست میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ میں نرسری سے لے کر 12ویں جماعت تک تقریباً 1.2 لاکھ طلباء کو شامل کیا جائے گا اور اس پر اگلے تین سالوں میں تقریباً 500 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

مکھیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا کا مقصد گاؤں کی سطح پر بنیادی ترقیاتی شعبوں میں خدمات کی فراہمی کے معیارات کو حاصل کرنا ہے۔ اس یوجنا کے لیے منتخب کیے گئے اہم شعبوں میں گھریلو نل کے کنکشن، گھریلو بجلی کے کنکشن،  آل ویدر روڈز، ہر گھر کے لیے فنکشنل ٹوائلیٹ ، ہر بچے کے لیے تجویز کردہ حفاظتی ٹیکہ جات، سیلف ہیلپ گروپوں وغیرہ میں خواتین کی شرکت  شامل ہیں۔ یہ اسکیم گاؤں میں  مختلف شعبوں میں خدمات  فراہم  کرانے کے لئے  معیارات  حاصل کرنے کی ترغیب دے گی اور تواقع ہے کہ نچلی سطح پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے  گاؤوں کے درمیان صحت مند مسابقت کا احساس پیدا ہوگا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.